خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا کے مزید 1088 نئے کیسز اور 32 ہلاکتیں

اورنگ آباد، 3 اکتوبر ( یواین آئی) مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ کے آٹھ اضلاع میں ایک دن میں کورونا وائرس کے مزید 1088 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
صحت حکام نے ہفتہ کے روز بتایا کہ اسی عرصہ کے دوران یہاں 32 افراد کی کووڈ-19 سے موت ہوگئی۔

یواین آئی کو خطہ کے تما م یعہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سے ملنے والے اعدادوشمار کے مطابق علاقہ کے آٹھ اضلاع میں سب سے زیادہ متاثر ضلع لاتورمیں 215 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور نو افراد کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد ضلع اورنگ آباد میں چھ اموات اور 169 نئےکیسز، ضلع ناندیڑ میں 158 نئے کیسز اور چھ اموات ، ضلع بیڑ میں 200 نئے کیسز اور چار اموات ، ضلع جالنہ میں 118 نئے کیسز اور تین اموات ،ضلع پربھنی میں 46نئے کیسز اور تین اموات،ضلع ہنگولی میں 24 نئے کیسز اورایک کی موت اور ضلع عثمان آباد میں 158 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
دریں اثنا ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر 15،591 رپورٹ ہوئے جبکہ 424 کورونا کے مریض فوت ہوچکے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading