خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس کے مزید 1,343 نئے کیسز اور چھ ہلاکتیں

اورنگ آباد،2 فروری (یو این آئی) مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا کے مزید 1,343 نئے کیسزسامنے آئے ہیں اور اس دوران مزید چھ مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

صحت کے حکام نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔
تمام ضلع ہیڈکوارٹرز سے ملنے والے کردہ اعداد و شمار کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں ضلع اورنگ آباد گزشتہ 24 گنٹوں کے دوران سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں جان لیوا وبا کے مزید 474 نئے کیسز اور دو اموات کی رپورٹ ہے۔

اس کے بعد ضلع لاتور میں 163 کیسز اور دو اموات ، ضلع ہنگولی میں 148 کیسز اور ایک موت، ضلع بیڈ میں 106 کیسز اور ایک موت اور ضلع ناندیڑ میں 144 ، ضلع جالنا میں 134، ضلع پربھنی میں 99 اور ضلع عثمان آباد میں 79 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading