خراٹوں کو روکنا اب ہوا نہایت ہی آسان مگر کیسے؟ بڑی خبر نے تہلکہ مچا دیا

خراٹے
خراٹوں کو روکنا اب ہوا نہایت ہی آسان، اب خراٹوں سے ملے گی مکمل رہائی، تہلکہ خیز خبر آگئی۔

خراٹوں کو روکنے کےلیے امریکی کمپنی کی جانب تین مختلف آلات متعارف کرائے ہیں، جو پٹھوں اور عضلات کو تقویت دے کر خراٹوں کو روکتے ہیں۔

خراٹے لینا یوں تو خطرناک عادت یا بیماری میں شمار نہیں ہوتا تاہم اس کی شدت میں اضافہ دماغی افعال پر اثرات مرتب کرتا ہے جو خطرناک بیماریوں جیسے فالج، دل کا دورہ اور ڈپریشن سمیت مختلف بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے۔

خود کو خراٹے تکلیف دیں یا نہ دیں لیکن گھر والوں کا سونا ضرور مشکل کردیتے ہیں اور ایسے شخص کے قریب سونا آسان نہیں ہوتا، اسی لیے امریکی کمپنی 3 مختلف اقسام کے برقی آلات بنائے ہیں جو پٹھوں اور عضلات کو تقویت دیکر خراٹوں کو روکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان آلات میں ایک سوتے وقت پہنے والا ایک چشمہ ہے جس کے درمیان میں ایک برقی سیمولیٹر نصب ہے۔

دوسرا آلہ کان میں پہنّے والے آلہ سماعت کی طرح ہے جبکہ تیسرا آلہ ٹھوڑی کے نیچے چھپکایا جاتا ہے جو خراٹوں کو روکتے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ آلات کسی طرح بھی نیند میں رکاوٹ نہیں ڈالتے اور خراٹوں کی صورت میں جسم کو سکون پہنچا کر فوری طور پر انہیں روکتے ہیں۔

ان آلات کو استعمال کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ اب ان کے خراٹوں سے اہلخانہ کو کسی قسم کی تکلیف نہیں ہوتی اور وہ بھی اگلی صبح تازہ دم ہوکر اٹھتے ہیں اور اپنے امور کو بہتر انداز میں انجام دیتے ہیں۔

یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے. جس میں ادارہ نے کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سچ نیوز پاکستان – اصل لنک

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading