ناندیڑ:20. مئی۔ (ورق تازہ نیوز) قدیم شہر ناندیڑ کے محلہ نئی مسجد ہتائی کے ساکن جوان سال عبدالعظیم ولد عبد الستار صاحب مدرس کا انتقال ہوگیا ہے۔
ان کی نمازہ جنازہ آج 20 مئی کوبعد نماز عصر گنج شہیداں کربلا میں ادا کی جائے گی اور اسی سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی ۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے آمین۔
واضح رہے کہ عبدالعظیم، عبدالسمیع۔ عبدالسلام انجینئر، عبدالحفیظ۔ عبدالندیم کے بھائی تھے اور عبدالحق صاحب مرثیہ خواں کے داماد تھے۔