اورنگ آباد:19؍اپریل :(ورق تازہ نیوز)انتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ اورنگ آباد تبلیغی جماعت کے امیر، حضرت جناب یحییٰ معین الدین صاحب رحمۃ اللہ علیہ آج بروز ہفتہ اپنے رب حقیقی سے جا ملے۔مرحوم عرصہ دراز سے دعوت و تبلیغ کے میدان میں سرگرم، تحریک کے مخلص بزرگ، اور اصلاحِ امت کے لیے سراپا مصروف تھے۔
انہوں نے کافی وقت دین کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے، نوجوانوں کی تربیت، اور تبلیغی نظام کے استحکام میں صرف کیا۔ ان کی شخصیت انکساری، اخلاص، محبت اور درد دل کا ایک روشن چراغ تھی۔نمازِ جنازہ ان شاء اللہ بروز اتوار صبح 10 بجےجامع مسجد بڈی لائن، اورنگ آباد میں ادا کی جائے گی،اور تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔
تمام احباب، متعلقین، رفقائے جماعت، اور اہل ایمان سے گزارش ہے کہ نماز جنازہ میں شرکت فرما کر دعاؤں میں مرحوم کو یاد رکھیں۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے، اور ان کے بعد آنے والوں کو ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین یا رب العالمین