خبر دار! آپ کے کمپیوٹر پر این آئی اے ، سی بی آئی سمیت 10 ایجنسیوں کی نظر  

نئیدہلی ۔21۔دسمبر ۔انٹلی جنس بیور سے لے کر این آئی تک دس سینٹرل ایجنسیاں اب کسی بھی کمپیوٹر میں موجود ، ریسیو اور اسٹورڈ ڈیٹا سمیت کسی بھی جانکاری کی نگرانی ، انٹرسپیٹ اور ڈکرپٹ کرسکتی ہیں ۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک حکم کے مطابق 10 ایجنسیوں کے پاس اختیار ہے کہ وہ کسی بھی کمپیوٹر کے ڈیٹا کو چیک کرسکتی ہیں ۔ان ایجنسیوں میں انٹلی جنس بیور ، نارکوٹکس کنٹرول بیورو ، ای ڈی ، سینٹرل ٹیکس بورڈ ، ریوینیو انٹلی جنس ڈائریکٹویٹ ، مرکزی جانچ بیورو ، قومی تفتیشی ایجنسی ، کابینہ سکریٹریٹ ( آر اینڈ ارے ڈبلیو ) ڈائریکٹوریٹ آف سگنل انٹلی جنس ( جموں و کشمیر ، نارتھ ایسٹ اور آسام کے علاقوں کیلئے ) اور پولیس کمشنر ، دہلی کا نام شامل ہے۔

اس حکم کے مطابق سبھی سبسکرائبر یا سروس پرووائیڈر اور کمپیوٹر کے مالک کو جانچ ایجنسیوں کو تکنیکی تعاون دینا ہوگا ۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتے ، تو انہیں سات سال کی سزا کے ساتھ جرمانہ بھی لگایا جاسکتا ہے۔

Leave a comment