کہتے ہیں روم میں ایک بہت بڑا فنکار تھا جو بہت ہی خوبصورت پینٹنگز بنایا کرتا تھا، وہ تصویر بنانے کیلئے نئے نئے تجربات کرتا تھا کبھی وہ پہاڑوں پر چلا جاتا اور اپنا کینوس سجاتا کبھی کھیت کھلیانوں میں کبھی راتوں میں جنگلوں میں جاکر چاند کی تصویر بناتا وہ کبھی بھی اپنے کام سے مطمئن نہیں ہوتا اسے ہر لمحہ خوب سے خوب تر کی خواہش ہوتی اس طرح جب بھی وہ کوئی تصویر بناتا اسے لوگ بہت پسند کرتے تھے۔
ایک دفعہ اس نے ایک تصویر بنائی وہ تصویر بہت ہی زبردست تھی اسے لگا کہ اب اس سے بہتر کوئی تصویر نہیں ہوسکتی اور یہ تصویر واقعی شاہکار تھی۔
اب اس نے اس تصویر کو ایک چوراہے پر لگا دیا اور اس کے نیچے یہ لکھا "اگر اس تصویر میں کو خامی ہو تو بتایئے۔” اسے یقین تھا کہ بڑے سے بڑا آرٹسٹ بھی اس میں کوئی خامی نہیں نکال سکتا ہے۔ لیکن جب اس نے شام کو چوراہے پر پہنچا تو شاک رہ گیا اس نے دیکھا کے لوگوں نے پینٹنگ پر جگہ جگہ اتنے نشان لگائے کہ تصویر کالی ہوگئی تھی۔
مے میں کوئی خامی ہے نہ ساغر میں کوئی کھوٹ
پینا نہیں آئے ہے تو چھلکائے چلو ہو
وہ بڑا دل برداشتہ ہوا اور اپنے دوست کے پاس گیا اسے ساری کہانی سنائی۔
اس کے دوست نے کہا کہ ٹھیک ہے اب تم کوئی دوسری تصویر وہیں لگاو اور اسکے نیچے یہ نوٹ لگاو "اس تصویر میں اگر کوئی خامی ہو تو براہ کرم اسے درست کردیں۔”
اس نے ایسا ہی کیا شام کو وہ اور اسکا دوست جب وہاں پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ تصویر جوں کی توں لگی ہے اسے کسی نے چھوا تک نہیں ہے حالانکہ اس دوسری تصویر میں بہت ساری خامیاں تھیں۔
تب اس مصور کو ایک بات سمجھ میں آگئی کہ لوگ صرف خامیاں نکالنا جانتے ہیں۔ لیکن اگر انکو خامیوں کو درست کرنے کیلئے کہا جائے تو وہ ہرگز کچھ نہیں کرتے۔
اس کہانی میں ہمارے لئے بھی سبق ہے وہ یہ کہ جن لوگوں میں کوئی خوبی ہیں ہوتی وہ خامیاں نکالتے ہیں اور وہ صرف خامیاں نکالنا جانتے ہیں، انہیں اس میں مزہ بھی آتا ہے لیکن جیسے ہی آپ ان سے اس خامی کو دور کرنے کے بارے میں پوچھیں گے اول تو زیادہ تر کے پاس اس کا جواب ہی نہیں ہوگا۔ بہت کم لوگ ہونگے جن کے پاس حل ہوگا لیکن انکے پاس بھی اس خامی کو دور کرنے کی استعداد (capacity) نہیں ہوگی۔
لہٰذا لوگوں کی باتوں پر ہرگز دھیان نا دیں کیونکہ لوگ آپ کی استعداد (capacity) نہیں جانتے۔
*اہم یہ نہیں ہیکہ لوگ کیا کہتے ہیں، اہم یہ ہیکہ آپ کو کیا کرنا ہے۔*
تو اٹھئیے آپ جو چاہتے ہیں وہ کرنا شروع کر دیجئے۔۔۔!!
خوش رہیں۔ خوشیاں بانٹتے رہیں۔😊💐