خاتون کو برہنہ کرکے ہجوم نے چوری کا الزام لگاکر اس کے شوہر کے سامنے ہی بے رحمی سے پیٹا

حاجی پور:20۔جولائی ۔بہار میں موب لنچنگ کی واردات رکنے کانام نہیں لے رہے ہیں۔ اب حاجی پور میں ہجومی تشدد نے چوری کا الزام لگاکر ایک خاتون کو برہنہ کرکے اس کے شوہر کے سامنے ہی بے رحمی سے پیٹا۔ اس دوران شوہر نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی تو اس سے بھی مار پیٹ کی گئی۔ اس دوران کافی تعداد میں بھیڑ جمع ہوگئی اور لوگوں نے خاتون کو چور کہتے ہوئے سڑک پر بھی گھسیٹا۔ اس دوران وہاں موجود کسی شخص نے اس پورے واقعے کا ویڈیو بنا لیا جو بعد میں وائرل ہوگیا۔

ریپ کی دی دھمکی: اس دوران بھیڑ نے خاتون کے کپڑے پھاڑ دئے اور گینگ ریپ کی بھی دھمکی دی۔ بتایا جارہا ہے کہ ہرولی میں واقع بوڑھی مئیا مندر میں کسی خاتون کی سونے کی چین چوری ہوگئی۔ آج تک کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون پر چوری کا الزام لگایا گیا اور اسے پکڑ کر لوگوں نے پیٹنا شروع کردیا۔ اس دوران لوگوں نے خاتون کو کہا کہ فون کرکے اپنے شوہر کو یہاں بلاؤ۔ خاتون نے جب شوہر کو اس بات کی اطلاع دی تو وہ فوراً وہاں پہنچ گیا جس کے بعد بھیڑ نے اسے پیٹنا شروع کردیا

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading