حکومت مرلی دھر کے تبادلے پر عمل درآمد نہ کرے: یچوری

نئی دہلی: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسی) نے دہلی ہائی کورٹ کے جسٹس ایس مرلی دھر کے تبادلے کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے کی حکومت سے اپیل کی ہے کیونکہ ان کے تبادلے سے لوگوں کا عدالت پر سےاعتماد اٹھ جائے گا۔

پارٹی پولٹ بیورو نے آج یہاں جاری بیان میں حکومت کی کل رات مرلی دھر کو پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ میں بھیجے جانے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ آدھی رات میں دہلی ہائی کورٹ کے تیسرے سب سے سینئر جسٹس کو اس طرح تبادلہ کیے جانے سے لوگوں کا ملک کی عدالتی نظام پر سے اعتماد اٹھ جائے گا۔

مارکسی پارٹی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے کالیجیم نے مرلی دھر کے تبادلے کی سفارش ضرور کی تھی لیکن دہلی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اس فیصلے کی مخالفت کی تھی لیکن جس طرح جلد بازی میں حکومت نے تبادلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ یکطرفہ فیصلہ تھا۔

سچ تو یہ ہے کہ مرلی دھر کی صدارت والی بنچ نے دہلی پولس اور مرکزی حکومت کو پھٹکار لگائی تھی کہ اس نے بی جے پی کے سینئر لیڈروں کے اشتعال انگیز تقریروں کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہ کرکے ان کا دفاع کیا تھا اس لئے عدالت پر لوگوں کا اعتماد قائم کرنے کے لئے تبادلہ کے فیصلے کو ٹالنے کی اپیل کی جاتی ہے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading