حضرت خواجہ سید محمد نظامی صاحب ٗسجادہ نشین بارگاہ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء دہلی کا سانحہ ارتحال

نئی دہلی:( ایجنسیز)ا نتہائی رنج و غم کے ساتھ یہ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ حضرت فخر دبلی سید خواجہ حسن ثانی نظامی دہلوی رحمتہ اللہ علیہ) کے جانشین حضرت خواجہ سید محمد نظامی صاحب(سجادہ نشین بارگا حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء، دبلی)آج بروز ہفتہ اپنے مکان میں گیزر بلاسٹ کے ایک نہایت افسوسناک حادثے میں اس دنیائے فانی سے رخصت فرما کر درجہ شہادت پر فائز ہوئے ہیں۔ اس ناگہانی حادثے نے پورے سلسلہ نظامیہ اور چاہنے والوں کو سوگوار کر دیا ہے۔

خواجہ صاحب اپنے اجداد کے نہ صرف جانشین بلکہ ان کے علمی و روحانی وارث اعلی اخلاق کے پیکر اور تعلیمات تصوف کی زندہ جاوید تصویر تھے۔ آپ نے اپنے آباء و اجداد کی عظیم روایات کو پوری عظمت کے ساتھ آگے بڑھایا اور سلسلہ چشتیہ نظامیہ کی جو خدمات انجام دیں، وہ ناقابل فراموش ہیں۔الله تعالی مرحوم خواجہ صاحب کی اس شہادت کو قبول فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائی انہیں جنت الفردوس میں مولائے کائنات اور بزرگان چشت کے قدموں میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ تمام پسماندگان مریدین محبین اور وابستگان کو اس عظیم و ناقابل تلافی نقصان پر صبر جمیل عطا فرمائے۔طہٰ اور یاسین کے لیے آمین۔

سوگوارحضرت فدائی شاہ نظامی کے پوتے، خلیفہ اول اور حضرت حکیم خسرو شاہ نظامی کے جانشین حیدر احمد رضوی نظامیہ درگاہ حضرت حکیم خسرو شاہ نظامی نامی حیدرآباد نے اسکی اطلاع دی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading