آر ایس ایس کے مکالمہ پروگرام میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان، بھاؤ کدم اور پرساد اوک نے شرکت کی

ممبئی: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے صد سالہ جشن کے موقع پر ممبئی میں منعقدہ دو روزہ ’’نئے افق‘‘ لیکچر سیریز کے تحت نہرو سینٹر، ورلی میں ایک مکالمہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں آر ایس ایس کے سرسنگھ چالک ڈاکٹر موہن بھاگوت نے مدعو معززین سے خطاب کیا،

اس پروگرام میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان، بھاؤ قدم اور پرساد اوک کی موجودگی بھی توجہ کا مرکز بنی، ڈاکٹر موہن بھاگوت نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت عالمی رہنما تو بنے گا مگر محض تقاریر سے نہیں بلکہ عملی مثالوں کے ذریعے، انہوں نے کہا کہ مسلمان اور عیسائی بھی بھارت کا حصہ ہیں اور بھارت میں ہندوؤں کی مختلف اقسام ہیں، پرساد اوک نے کہا کہ صد سالہ تقریب کے موقع پر ایسے خیالات سننا یادگار رہا اور بھارت محض جغرافیہ نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے،

جبکہ سلمان خان کی موجودگی کو انہوں نے خوشگوار حیرت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں میں شرکت سے ہم آہنگی اور وسیع تر سوچ کو فروغ ملتا ہے، اداکار بھاؤ قدم نے بھی ڈاکٹر بھاگوت کے خیالات کو قابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام بھارتیوں کو ان کے خیالات سننے چاہئیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading