حیدرآباد: ایک عجیب و غریب واقعہ کے تحت حیدرآباد کی مشہور ’حسین ساگر جھیل‘ گوگل میپس پر کئی دنوں تک ’جے شری رام‘ کے طور پر نمودار ہوتا رہا۔ ٹیک کمپنی نے اب اس کی تصیح کر دیا ہے۔ اس سے پہلے لوگو یہ دیکھ کر حیران تھے کہ حسین ساگر جھیل کا نام، جے شری رام ساگر کیوں نظر آ رہا ہے۔ لوگوں نے ٹویٹر پر اس کے خلاف برہمی کا اظہار کیا۔
ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا، ’’یہ حیدرآباد کی حسین ساگر جھیل ہے۔ اچانک جے شری رام ساگر بن گئی اور مجھے تعجب ہے کہ گوگل نے اسے کسی بھی طرح سے ایڈٹ نہیں کیا۔‘‘
ایک دیگر صارف نے لکھا ، ’’سماج دشمن عناصر نے گوگل میپس میں حیدرآباد کے حسین ساگر کا نام جے شری رام ساگر رکھ دیا۔ ابراہیم قلی قطب شاہ نے حسین ساگر کو تعمیر کرنے کا حکم دیا تھا اور اس کی تعمیر سن 1563 میں عمل میں آئی تھی۔‘‘
اسی طرح کے ایک واقعے میں فروری ماہ میں گوگل میپس پر اس شہر کے ’سالارجنگ برج‘ کا نام بدل کر ش’چھترپتی شیواجی برج’ رکھ دیا گیا تھا۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
