(ویڈیو)حرم مکی میں غیرمعمولی قد آور شخص توجہ کا مرکز

ریاض: حرم مکی میں غیرمعمولی قد و قامَت کا حامل شخص زائرین کو اپنی طرف متوجہ کیا اور اس شخص کا ایک ویڈیو کلپ جو مسجد نبویؐ میں زائرین نے بڑے پیمانے پر گردش کیا گیا۔

اس شخص کی شناخت باضابطہ طور پر ظاہر نہیں کی گئی ہے لیکن اس کی جلد کا رنگ بتاتا ہے کہ وہ افریقی ہے یا افریقی نسل کا ہے اور ہو سکتا ہے کہ وہ دنیا کے قد آور مردوں میں سے ایک ہو۔

اس شخص کی اونچائی جو کہ ڈھائی میٹر کے قریب ہے نے سب کی توجہ اس مقام پر کھینچ لی جہاں بہت سے زائرین عبادت میں مصروف تھے۔کعبہ کے طواف کے دوران اس کے قد کا فرق باقی زائرین میں نمایاں طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading