ممبئی(حیدرعلی): حج 2024 کا اعلان جلد کیا جاٸے حج کے فارم شروع کٸے جاٸیں اس ضمن میں وزارت اقلیتی امور کے وزیر محترمہ سمرتی زوبین ایرانی صاحبہ کوایک خط فیڈریشن آف حج پلگرمس سوشل ورکرس آف مہاراشٹراکی جانب سے بھیجا گیا۔ خط میں فیڈریشن کے صدر سیدساجدانورنے کہا کے ہر سال حج کا کام 7 سے 8 ماہ قبل شروع ہوجاتا ہے .
ہندستان کی سرکار اور سعودی عرب حکومت کے درمیان حج کا معاہدہ ہوتا ہے امور طٸے ہوتے ہیں اور اس کے بعد حج کا اعلان ہوتا ہے۔لیکن اس بار ابھی تک کوٸی کارواٸی کی اطلاع نہیں ہے اس سال انشا اللہ حج جون میں ہوگا حج 2023 میں حاجیوں کو جو دقتیں آٸی ہے چاہے وہ رقم کی زیادتی کی ہو رہاٸش کا مسٸلہ ہو یا اور کوٸی پریشانی اس کی وجہ وقت پر حج کا پروسس شروع نہ ہونا بھی تھی ہر سال حاجیوں کے وطن واپس آنے کے بعد جاٸزہ لینے اور اس سال ہونے والی پریشانیوں کو درست کرنےکے لٸے ایک حج رِوٸیو مٹینگ لی جاتی تھی
جس کا ابھی تک انتظار ہے حج کمیٹی آف انڈیا میں چیف ایکزیکٹیو آفسر اور تینوں ڈپٹی سی ای او کا نہ ہونے پر بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
حج کا پورہ کام ملکی و غیر ملکی سطح پر مختلف ادارے انجام دیتے ہیں جو طٸے شدہ وقت میں انجام دینا ہوتا ہے تاکہ عازمین حج کو آرام دہ اورسہولت بخش سفر اور رہاٸش مل سکے اس کے لٸے 2024 کا اعلان وقت پرہونا ضروری ہے
اسطرح کی گزارش وزیر اقلیتی اُمور صاحبہ سے کی گٸی ہے کے عازمین کے حق میں جلد فیصلہ کرتے ہوٸےاعلان حج جلدکریں اور حج فارم جاری کٸے جاٸیں