حجاموں کےمیڈیکل فٹنس ٹیسٹ لازمی قرار

ہیپاٹائٹس
ہیپاٹائٹس کا مرض انسانی زندگی کیلئے بڑا خطرہ ہے۔ موذی بیماری کا پھیلاؤ روکنے کیلئے پنجاب میں حجاموں اور بیوٹیشنز کے لیے میڈیکل فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔حکومت مفت طبی معائنے کے بعد سرٹیفکیٹ جاری کرے گی۔

محکمہ صحت پنجاب نے صوبے کو ہیپاٹائٹس فری بنانے کیلئے حجاموں کیلئے میڈیکل ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔شہریوں نے کہا ہے کہ موذی مرض کی روک تھام کیلئے حکومتی اقدام کو سراہتے ہیں۔

ہیپاٹائٹس سے پاک پنجاب کے لیے باربر برادری بھی میڈیکل ٹیسٹ کی حامی ہے اور کہا ہے کہ کسٹمرز کو اس سے فائدہ ہوگا۔ صوبائی محکمہ صحت نے حجاموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مفت طبی معائنے کیلئے 31 جولائی تک رجسٹریشن یقینی بنائیں۔

یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے. جس میں ادارہ نے کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سچ نیوز پاکستان – اصل لنک

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading