جیل میں زندگی اور موت کے بیچ جوجھ رہی ہیں بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا

ڈھاکہ : جیل میں سزا کاٹ رہی بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا زندگی اور موت کے درمیان جوجھ رہی ہیں۔بنگلہ دیش نیشنل پارٹی ( بی این پی) کاکہنا ہے کہ انکی صحت گزشتہ ایک ہفتے سے ٹھیک نہیں ہے۔پارٹی نے ملک کی تین بار وزیر اعظم رہ چکیں 73 سالہ لیڈر کی فوراً رہائی کی مانگ کی ہے ۔ بی این پی سٹینڈنگ کمیٹی کے ممبر ضمیرالدین سرکار کا کہنا ہے کہ اکیلے پن اور مناسب علاج کی کمی کی وجہ سے ضیا دل کی بیماری سمیت دیگر کئی بیماریوں کا سامنا کر رہی ہیں۔

بنگلہ دیش کے اخبار ‘ ڈھاکہ ٹربیون ‘ نے ضمیرالدین سرکار کے حوالے سے کہا کہ ‘ ضیا زندگی اور موت کے بیچ پھنس گئی ہیں ، انہیں ضمانت نہ ملنا قانون اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔حکومت نے ان کے بہتر علاج کرانے کا یقین دلایا ہے ، لیکن ابھی تک کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے ۔

بتادیں کہ خالدہ ضیا گزشتہ سال فروری سے ڈھاکہ کی 200 سال پرانی جیل میں بند ہیں ۔ انہیں بدعنوانی کے معاملات میں 10 سال کی سزا ہوئی ہے۔

#UrduNewsBangladesh #ExPMKhalidaZiya #Between #LifeAndDeath #BNP

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading