جنم اشٹمی پروگرام میں فائرنگ، ایک کی موت ،6زخمی

للت پور:25 اگست(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع للت پور کے بار علاقے میں جنم اشٹمی کی مناسبت سے دہی۔مٹکا پھوڑنے کے پروگرام کے دوران دو گروپوں میں ہوئی فائرنگ میں ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 6 افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ بڑودہ ڈانگ میں جنم اشٹمی پر مٹکی پھوڑنے کا پروگرام گاؤں کے چوراہے پر منعقد کیا گیاتھا۔ سنیچر دیر رات کسی بات کے سلسلے میں چندن سنگھ اور گرام پردھان جے رام کشواہا کے اہل خانہ میں تنازعہ ہوگیا تھا۔ اسی دوران ایک گروپ نے پتھراؤ کردیا۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں گروپوں کو سمجھا کر معاملے کو ختم کرادیا۔

انہوں نے بتایا کہ اتوار کی صبح دونوں گروپوں میں ایک بار پھر تنازعہ ہوگیا جس میں دونوں گروپوں نے آپس میں خوب لاٹھی۔ڈنڈے چلائے۔ اسی دوران گروپ کے کسی شخص نے فائرنگ کردی جس میں گوپال(22) کی موقع پرہی موت ہوگئی۔

دونوں گروپوں کے آپس میں باہم دست وگریباں ہونے کہ وجہ سے دونوں فریق کے آدھا درجن سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں دوکی حالت نازک ہے۔جنہیں علاج کے لئے جھانسی ریفر کیا گیا ہے۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے مرزا منظر بیگ نے موقع واردات پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور قصوواروں کے خلاف کاروائی کے سخت ہدایت دی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading