جموں و کشمیر کے تیز گیند باز محمد مدثرنے چار گیند پر چار وکٹ لۓ

جۓ پور۔رنجی ٹرافی ٹورنامنٹ کے دوسرے دن ہی اس سیزن کی پہلی ہیٹ ٹرک دیکھنے کو ملی ۔ یہ کارنامہ جموں و کشمیر کے تیز گیند باز محمد مدثر نے انجام دیا ، جنہوں نے راجستھان کے خلاف چار گیندوں میں چار وکٹ جھٹکے ۔ 30 سال کے تیز گیند باز مدثر نے اچھی شروعات کرنے والی راجستھان کی ٹیم کی کمر توڑ کر رکھ دی ۔راجستھان کی ٹیم ایک وقت میں تین وکٹ پر 329 رن بناچکی تھی ، لیکن اس کے بعد مدثر نے لگاتار چار گیندوں میں چار وکٹ جھٹکے۔مدثر نے اپنی ہیٹ ٹرک کے تینوں وکٹ ایل بی ڈبلیو کے طور پر لئے ۔ 99 ویں اوور میں ان کا پہلا شکار چیتن بشٹھ ہوئے ، اس کے بعد تجیندر سنگھ اور راہل چاہڑ ان کا شکار بنے ۔ اس کے بعد چوتھی گیند پر حق کو انہوں نے آوٹ کیا ۔

جموں و کشمیر کے اس تیز گیند باز نے رنجی ٹرافی میں مچایا دھمال ، چار گیندوں پر جھٹکے چار وکٹایسا پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ مدثر نے ہیٹ ٹرک لی ہو ۔ مدثر نے سال 2017 میں چھتیس گڑھ کے خلاف بھی ہیٹ ٹرک لی تھی ۔ یہ لسٹ اے کرکٹ میں ان کی پہلی ہیٹ ٹرک تھی۔ حالانکہ اس کے باوجود جموں و کشمیر کی ٹیم چار رنوں سے میچ ہار گئی تھی ۔ محمد مدثر سری نگر کے رہنے والے ہیں اور 28 فرسٹ کلاس میچوں میں اب تک 75 وکٹ جھٹک چکے ہیں ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading