جموں و کشمیر:بال آشرم میں آگ لگنے سے 50 سے زائد بچے بال بال بچ گئے

جموں، 14 ستمبر ( یواین آئی) جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں واقع بال آشرم میں گزشتہ رات آگ لگ گئی لیکن وہاں رہ رہے 50 سے زائد بچوں کو وقت رہتے محفوظ نکال لیا گیا ۔ ضلع پونچھ کے ڈپٹی کمشنر راہل یادو نے یواین آئی کو ہفتہ کے روز بتایا کہ جمعہ کی آدھی رات شارٹ سرکٹ کی وجہ سے بال آشرم میں آگ لگ گئی جسے بچوں نے فوری طور پر دیکھ لیا اور شور مچا دیا ۔ اس کے بعد پولیس، فائر بریگیٖڈ اور ایمرجنسی سروس کے اہلکار موقع پر پہنچے اور بچوں کو محفوظ مقام پر پہنچایا۔


ایک افسر نے بتایا کہ صبح تک آگ پر قابو پا لیا گیا اور بچے آشرم میں واپس بھیج دیے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے سے کتابیں اور کچھ دیگر اشیاء جل کر راکھ ہو گئی ہیں ۔ وہاں حالات معمول پر لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ کم از کم 61 بچے آگ لگنے کے واقعہ سے متاثر ہونے سے بال بال بچ گئے ۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتایا جا رہا ہے لیکن پورے واقعہ کی جانچ کی جائے گی ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading