جموں وکشمیر میں عید کے لئے خصوصی انتظامات

نئی دہلی: حکومت اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کہا ہے کہ مغربی میڈیا میں آرہی رپورٹوں کے برعکس جموں وکشمیر میں صورت حال معمول کے مطابق ہے اور لوگوں کو بغیر کسی پریشانی کے عید منانے کے لئے باضابطہ اور خصوصی انتظام کئے گئے ہیں۔

ایک ذریعہ نے آج بتایا کہ جموں وکشمیر حکومت نے اشیاء کا مناسب ذخیرہ کیا گیا ہے جس میں 65 دن کے لئے گیہوں، 55 دن کے لئے چاول اور 17 دن کے لئے مٹن جیسی چیزیں شامل ہیں۔ مٹی تیل اور ڈیزل کا ذخیرہ بھی 35 دن کے لئے ہے۔

حکومت نے کہا ہے کہ ’’ہر ضلع میں عام لوگوں کو راشن کی فراہمی کے لئے راشن گھاٹ کام کررہے ہیں۔ کشمیر ڈویژن کے 3607 راشن گھاٹوں میں سے 3557 گھاٹ لوگوں کو راشن دے رہے ہیں۔ سعودی عرب سے حاجیوں کو لوٹنے کے لئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس کے لئے 18 اگست سے پروازیں شروع ہوجائیں گی۔ سبھی ڈپٹی کمشنروں نے اپنے نوڈل افسران کو ہوائی اڈے پر رہنے کے لئے کہا ہے۔

خصوصی ہیلپ لائن ڈیسک بھی بنائے جائیں گے۔ اس دوران بینک چھٹی میں بھی کام کریں گے۔ اے ٹی ایم میں بھی پیسے ڈالے جارہے ہیں۔ ملازموں کی تنخواہ اور دہاڑی مزدوروں کی دہاڑی اور ریٹائرڈ ملازموں کو پنشن بھی دی جارہی ہے۔

موبائل وین کے ذریعہ سبزی، گیس سیلنڈر اور انڈے جیسی چیزیں پہنچائی جارہی ہیں۔ عید کے مذہبی روایت کے لئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔سبھی صحت مراکز میں ڈاکٹر اور نیم طبی عملہ تعینات ہیں۔

حکومت اور بی جے پی نے کہا ہے کہ جموںوکشمیر میں صورت حال پرامن ہے اور لوگوں کو فائرنگ والی خبروں پر توجہ نہیں دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ صورت حال پرامن ہے اور لوگ تعاون کررہے ہیں اور پابندیوں میں ڈھیل دی جارہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ چھ دنوں میں فائرنگ کا کوئی ایک واقعہ بھی نہیں ہوا ہے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading