پونہ :٥ جولائی رپورٹ مفتی غلام رسول قاسمی/ آپ حضرات اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ اس وقت ہمارا ملک نازک ترین دور سے گزر رہا ہے، آج اس ملک عزیز میں ہمارا خون سب سے ارزاں ہوگیا ہے، مابلنچنگ میں ہر آئے دن ہماری مائیں اپنے جگر کے ٹکڑوں سے محروم کردی جا رہی ہیں، ہمارے بچے یتیم بنائے جا رہے ہیں، ہماری بیویاں بیوہ بنائی جا رہی ہیں، تین طلاق و دیگر آئینی قومی و ملی مسائل کی تئیں ہماری شریعت میں مداخلت کی کوششیں کی جارہی ہیں، اس وقت ملک ظلم و استبداد کے بھنور میں پھنستا چلا جا رہا ہے نیز ظلم و ستم کا یہ سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے. اس لیے ایسے ناگفتہ بہ حالات میں ہندوستان کی سب سے قدیم ترین اور سب سے فعال تنظیم جمعیۃ علماء ہند (پونہ) کی جانب سے عظیم الشان پیمانہ پر ہندوستان میں مسلم-دلت اور نچلے وا قلیتی طبقے پر ہو رہے ظلم کے خلاف منعقد کیا جا رہا
حصول انصاف کانفرنس.
جس میں ملک کے مختلف ( مابلنچنگ، تین طلاق و روز افزوں ہو رہے فرقہ پرستی و آر ایس ایس دہشتگردی و دیگر) مسائل حل کے لیے آواز اٹھایا جائے گا، اس اجلاس عام میں ملک کی سرکردہ دینی و ملی شخصیات تشریف لا رہی ہیں، خصوصاً فدائے ملت و سابق صدر جمعیۃ علماء ہند سید اسعد مدنی رحمہ اللہ کے فرزند ارجمند سید محمود اسعد مدنی مدظلہ العالی ، قاری صادق صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر، مولانا حذیفہ قاسمی ناظم جمعیۃ علماء مہاراشٹر. مولانا ذاکر صاحب قاسمی جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء مہاراشٹر.قاری ایوب صاحب اعظمی خازن جمعیۃ علماء مہاراشٹر، مولانا ابراہیم قاسمی صدر جمعیۃ علماء شولاپور، مولانا ارشاد اللہ مخدومی صدر جمعیۃ علماء احمد نگر سر فہرست ہیں.
کانفرنس کی صدارت حافظ ندیم صدیقی صاحب فرمائیں گے اور جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سیکرٹری مولانا سید محمود اسعد مدنی کا کلیدی خطاب ہوگا.
تمام مسلمانان پونے سے درخواست ہے کہ اس فقیدالمثال کانفرنس میں شرکت فرما کر ہماری آواز سے آواز ملاکر اپنے حقوق کے تحفظ اور احقاق حق کے لئے کل بروز سنیچر ٦ جولائی بعد نماز مغرب بمقام اعظم کیمپس پونے میں اپنے زندہ اور نڈر قوم ہونے کا ثبوت پیش کریں!
[تحریر کردہ بہ ایما مفتی وحید الزماں قاسمی صاحب]
نیز رونق اسٹیج ہوں گے مولانا عبد الرشید مفتاحی ( صدر جمعیۃ علماء ضلع پونہ) مفتی شاہد قاسمی ( صدر جمعیۃ علماء شہر پونہ) حاجی نوید جنرل سیکرٹری ضلع پونہ حاجی اسلم باغبان نائب صدر جمعیۃ علماء پونہ. مولانا سید اکبر ہاشمی. دیگر شخصیات میں مولانا عمیر قاسمی، مولانا توصیف، مولانا عرفان، مولانا ابرار قاسمی، جناب زاہد بھائی، مولانا خلیل، مفتی عبد الحی، مفتی جمیل، قاری الطاف مع جملہ احباب و محبین جمعیۃ
الداعیان اراکین جمعیۃ علماء ضلع و شہر پونہ مہاراشٹر الہند.