جمعیۃعلماء مالیگاؤں حلقہ نمبر 5،کا انتخاب بحسن و خوبی اختتام پذیر
مولانا ظھیر احمد ملی صدر،حافظ مختار احمد جمالی جنرل سیکرٹری اور احسان الرحیم خازن منتخب
مالیگاؤں(عامر ایوبی/پریس ریلیز) ملک کے مسلمانوں کی واحد نمائندہ تنظیم اور بلا تفریق مذہب و ملت انسانیت کی خدمت کرنے والی تنظیم جمیعتہ علماء ہند (مولانا ارشد مدنی) کی ممبر سازی کا عمل ختم ہوچکا ہے اس کے بعد اب مقامی جمیعت اور اس کی نگرانی میں جاری وارڈ وائز جمیعت کے صدر و اراکین کا انتخاب عمل میں آرہا ہے
مالیگاؤں میں بھی مقامی یونٹ کے ماتحت چلنے والی حلقہ وائز جمیعت کے ذمہ داران کے انتخاب کا عمل شروع ہے اور اس سلسلہ کی پہلی کڑی کے طور پر حلقہ نمبر پانچ کے ذمہ داران کا انتخاب آج بحسن خوبی انجام پذیر ہوا اس سلسلے میں حافظ مختار احمد جمالی (خادم جمعیت علماء ارشد مدنی مالیگاؤں مہاراشٹر) نے پریس ریلیز جاری کرکے بتایا کہ مالیگاؤں کےمشرقی وجنوبی علاقے میں واقع جمعیۃعلماء مالیگاؤں حلقہ نمبر 5 کے اراکین منتظمہ کی انتخابی نشست بروز جمعرات رات ساڑھے نو بجے مولانا ظہیر احمد ملی کے مکان، مدنی نگر، میں حضرت مولانا سراج احمد قاسمی (شیخ الحدیث مدرسہ بیت العلوم) کی صدارت میں اور پریسائیڈنگ آفیسر(انتخابی افسر) مولانا عبدالقیوم قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء مالیگاؤں) کی نگرانی میں منعقدہوئی۔جس میں حضرت مولانا ظھیر احمد ملی رحمانی کو صدر اور حضرت مولانا عبدالصمد اشاعتی (ناظم اعلیٰ مدرسہ دارالقرآن امینیہ مسجد) ، یوسف خان بھورے خان (سابق معاون کارپوریٹر آزاد نگر) اور مولانا مفتی احتشام حسین اشاعتی(امام ابو بکر صدیق حلوائی مسجد) صاحبان کو نائبین صدور، حافظ مختار احمد جمالی(امام مسجد عبداللہ بن مسعود رض) کو جنرل سکریٹری، قاری خالد اقبال رحمانی (امام مسجد عمر یوسف)، مولانا عبدالعلیم فلاحی (مدنی نگر) اور حافظ مصدق تجویدی(گلشن حبیب اللہ)صاحبان کو جوائنٹ سکریٹریز اور جناب احسان الرحیم ماسٹر عبدالعزیز کو خازن، اگلی میقات کے لئےمنتخب کرلیا گیا ہے ۔

یہ انتخاب یونٹ کے تمام اراکین کی موجودگی میں ہوا۔جمعیۃعلماء مالیگاؤں حلقہ نمبر 1 کے صدر قاری جلیل احمد جلیلی اور جمعیت علماء حلقہ نمبر 1 کے رکن مفتی امتیاز احمد فلاحی نے بطور مشاہداس میں شرکت فرمائی ،اور مولانا سراج احمد قاسمی کے مختصر وجامع خطاب اور دعا پر اور مولانا عبدالصمد اشاعتی کے شکریہ پر مجلس کا اختتام ہوا۔اس موقع پر جمعیت علماء حلقہ نمبر 5 کے اراکین منتظمہ کے علاوہ حاجی محمد مکی سیٹھ، جناب عمرفاروق الخدمت، فقیر محمد پکارے والے، اقبال احمد بالے ،مجیب کابل ودیگر حاضر تھے.