ناندیڑ :16اکتوبر(ورق تازہ نیوز)جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کی جانب سے ناندیڑ اسمبلی حلقہ جات شمال و جنوب دونوں جانب سے ونچت بہوجن آگھاڑی کوتائید دی گئی۔آج رات جماعت اسلامی ہند کے دفتر پر جماعت اسلامی ہند کے وابستگان اور عوام کے ایک جم غفیر میں جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کے امیر مقامی جناب ریاض الحسن عامر صاحب نے ناندیڑ جنوب سے بہوجن آگھاڑی کے امیدوار فاروق احمد صاحب کو اور شمال سے ونچت اگھاڑی کے امیدوار چاورے صاحب کو تائیدی لیٹر اور جماعت اسلامی ہند مہاراشٹراکی جانب سے بنایا گیا انتخابی منشور دیا۔ اس موقع پر پرکاش امبیڈکر صاحب کے فرزند سجات امبیڈکر بھی موجود تھے.

انہوں نے کہا کہ اس طرح سماجی سطح پر نئے تانے بانے بننے کی شروعات ہے۔ فاروق احمد صاحب نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند کی تائید میرے لئے آنکڑوں کی سیاست سے ہٹ کر ایک الگ اور مورل سپورٹ کی حیثیت رکھتی ہے۔
آخر میں امیر مقامی نے دلت بھائیوں کے سامنے جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کی سرگرمیوں کا تعارف پیش کیا۔ جناب فیروز خان صاحب کے شکریہ پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔حسب ذیل میں تائید کا مکتوب دیکھ سکتے ہیں۔

