لاتور(محمدمسلم کبیر) جماعت اسلامی ہند کے مقامی امیر ایم آئی شیخ، ایم پی جے کےسیکریٹری رضاء اللہ خان، سچن بانڈاپلے (میونسپل کارپوریٹر اینڈ ممبر،ضلعی منصوبہ بندی کمیٹی) نے لاتور کے ضلع کلکٹر جی شریکانت سے ملاقات کی اور کورونا بحران میں لاک ڈاون سے متاثر خاندانوں کے تعلق سے جو مزدور پیشہ ہیں روزانہ آمدنی حاصل کرنے والے محنت کش غریب افراد کے روزی اور یومیہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔لاتور شہر میں متاثر لوگوں میں جماعت اسلامی ہند اور ایم پی جے کے نمائندوں نے لاک ڈاون میں متاثرہ ان خاندانوں کو راشن فراہم کرنے اور کھانا دینے کی اسکیم پیش کی اور اس کام کو انجام دینے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے پاسیس مہیا کرانے کا مطالبہ کیا جس کی وجہ سے کرفیو کے دوران رضاکاروں کو کسی قسم کی دقت محسوس نہ ہو.اس مطالبے کو ضلع کلکٹر نے قبول کرلیا۔
وفد نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے معلنہ راشن جلد ملنا چاہئے۔تب موصوف نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سرکاری راشن شاپ سے جلد ہی گندم اور چاول دستیاب ہونے والے ہیں لہذا آپ گندم اور چاول چھوڑ کر دوسری ضروری چیزیں متاثرہ خاندانوں تک پہنچائیں.اور مزید کہا کہ جن کے پاس راشن کارڈ نہیں ہے ، ان کا نام ، آدھار نمبر ، پتے کی فہرست اور اس علاقے میں سرکاری راشن شاپ کا نام اور نمبر۔ دیں تو ان افراد کو بھی گندم اور چاول بھی مہیا کیا جائے گا۔اگر پیلے اور کیسری راشن کارڈ والوں کو راشن دستیاب نہیں ہو پارہا ہے تو فوری طور پر کن کے نام اور سرکاری راشن شاپ کا نمبر۔ ساتھ ہی تحصیل آفس اور ضلعی آفیسر تک پہنچایاجائے تاکہ انھیں بھی راشن مہیا کرایا جاسکے .
ضلع کلکٹر نے کہا کہ اس ناگہانی حالات کے دوران جو بھی مسئلہ آئے ،مجھ سے راست رابطہ کریں۔
ضلع کلکٹر جی شریکانت نے کورونا بحران اور لاک ڈاؤن میں انتظامیہ اور انتظامیہ کے اقدامات کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں۔ ایم آئی شیخ نے انتظامیہ اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
Md.Muslim Kabir,
Latur Distt. Reporter
09175978903/8208435414