‘جماعت اسلامی جموں وکشمیر’کیلئے اچھی خبر

سری نگر ۔جموں وکشمیر حکومت نے ‘جماعت اسلامی جموں وکشمیر’ کے زیر نگرانی چلنے والے تعلیمی اداروں، مساجد اور یتیم خانوں کو پابندی سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔ اس فیصلے سے ہزاروں طلباء، اساتذہ اور غرباء کو راحت نصیب ہوئی ہے۔ حکومتی ترجمان روہت کنسل نے گذشتہ رات دیر گئے اپنے ایک بیان میں کہا ‘جماعت اسلامی جموں وکشمیر کے تعلیمی ادارے، مساجد اور یتیم خانے فی الحال بند کرنے کے اقدام سے الگ رکھے گئے ہیں’۔

جماعت اسلامی جموں وکشمیر کے ‘فلاح عام ٹرسٹ’ کے زیر نگرانی چلنے والے تعلیمی اداروں کے سابق طلباء جو اس وقت دنیا کے مختلف کونوں میں پھیلے ہوئے ہیں، نے گذشتہ روز حکومت ہند اور حکومت جموں وکشمیر کے نام ایک کھلا خط تحریر کیا تھا جس میں تعلیمی اداروں کو پابندی سے مستثنیٰ رکھنے کی اپیل کی گئی تھی۔ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے گذشتہ روز سری نگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ جماعت اسلامی ایک سماجی اور فلاحی تنظیم ہے جو تعلیمی ادارے چلا کر بچوں کا مستقبل سنوارنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ ان کے اسکولوں سے ہمارے پوزیشن ہولڈر بچے نکلتے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading