جلگاؤں ١٨ ِدسمبر (سعیدپٹیل )آج اٹھارہ دسمبر کو پورے ملک میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں بین الاقوامی سطح پر یوم اقلیت حقوق منایا جاتا ہے ۔اسی طرح حکومت مہاراشٹر نے بھی اس دن کو منانے کا اعلان کیا تھا۔اور ہدایت بھی کی تھی لیکن بد قسمتی سے حکومت نے اس کی مناسب تشہیر نہیں کی۔ اس جانب جلگاؤں ضلع منیار برادری نے آج رہاہیشی ضلع کلیکٹر راہول منڈکے انھیں وزیراعلی کے نام میمورنڈم دے کر مطالبات پیش کۓ گۓ ہیں۔کے وزیر اعليٰ قومی اور ریاستی اقلیتی کمیشن کی جانب سے اعلان شدہ منصوبوں پر فوری طور پر عمل کیا جاۓ۔اس کےلۓ مناسب فنڈ بھی دیاجاۓ ۔
تعلیمی اسکالرشپ ،معاشی طور پر پسماندہ طبقہ کو قرض آسانی سے فراہم کۓ جاۓ۔سرکاری ملازمتوں میں ریاست مہاراشٹر میں پانچ فیصد ریزروشن دیاجاۓ۔وزیراعظم پندره نکاتی پروگرام پر عمل کیاجائے ۔اسی طرح اقلیتی کمیشن پر ضلع سطح پر ضلع کمیٹی پر غیر سرکاری اراکین کا تقرور کیاجائے ۔اس طرح کے مطالبات ضلع منیار برادری کے صدر فاروق شیخ ،سید چاند ،طاہر شیخ ،لیاقت علی ،سمیر شیخ ،عبدالرؤف ،ذولقرنین ،سلیم محمد ،ہارون شیخ ،نریندر چوہان وغیرہ کی موجودگی میں کۓگۓ ہیں۔