جلگاؤں ١٨ ِ جولائی ( سعیدپٹیل کےذریعے )گذشتہ دو روز قبل شب میں شہرکے پھولےمارکیٹ میں شرپسندوں نے خریداری کےلۓ گۓ مسلم نوجوان عقیل شیخ مجید قریشی عمر ٢٦ سال رہائیش دیشمکھ نگر ، پر حملہ کرکے زخمی کردیا تھا اس واقع کی زخمی عقیل کی شکایت پر بروز منگل کو شہر پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا۔پولیس نے اس معاملےمیں مشتبہ پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔اس معاملے کی مزید جانچ کےلۓ گذشتہ روز پولیس ایس۔پی ڈاکٹر پنجاب راو اگلے ذاتی طور پر پھولے مارکیٹ جاکر جانچ کرتےہوۓ مزید پوچھتاچھ کیں۔سنیل دوریدھن سیندانے عمر ٢٤ ِ اسودا روڈ جلگاؤں ،کیلاس منوہر سینگھ راجپوت عمر ٢٤ ِسال شیواجی نگرجلگاؤں ، سمادھان گلاب پاٹل عمر ٢٨ ِ کانچن نگر جلگاؤں ،نیتین شانتارام پاٹل عمر ٢٩ ِ دینکر نگر جلگاؤں ،جیش پربھاکر جوشی عمر ٢٢ سال نویون جوشی کالونی جلگاؤں ان پانچ مشتبہ ملزمین کو گرفتار کیاگیاہے۔ان نوجوانوں نے عقیل قریشی کو "جۓ شری رام "بولنے کو کہاتھا۔اس نے یہ بولنے سے انکار کرنےپر پانچ ۔چھ افراد نے ہجومی طور پر اس کی پٹائ کرکے زخمی کردیا۔ملک بھر میں اس طرح کےواقعات پیش آرہے ہیں۔جلگاؤں میں بھی اس طرح کا سنگین معاملا پیش آنےکے بعد پولیس افسران کو اعليٰ سنیئر افسران کی ھدایت پر ضلع پولیس ایس۔پی ڈاکٹر پنجاب راو اگلے ،ڈپٹی پولیس ایس۔پی ڈاکٹر نیلابھ روہن انھوں نے کل بدھ صبح سے شہر پولیس اسٹیشن میں جاکر معاملےکی دن بھر جانچ کا کام کیا۔اسی مارکیٹ میں تحفظ کےکون کون سے ذرایع ہیں ،سی۔سی ٹی وی کیمرے لگے ہےیانہیں اس کی معلومات حاصل کیں۔گفتار پانچ میں سے دو مشتبہ سنیل اور کیلاس ان ملزمین کو عدالت نے دو دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔