لاہور: پاکستان کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اس طرح اشارہ کیا ہے کہ مستقبل قریب میں سپریم کورٹ میں دو خاتون جسٹسوں کو شامل کیا جائے گا۔ آصف سعید کھوسہ نے اتوار کو لاہور میں ’خاتون جسٹس کانفرنس‘ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ضلع اور ہائی کورٹوں میں مقرر خاتون ججوں کی کارکردگی کی تعریف کی اور اشارہ دیا کہ مستقبل قریب میں سپریم کورٹ میں دو خاتون جسٹسوں کو شامل کیا جائے گا۔
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ ’’ہماری خاتون ججوں نے اپنے فیصلوں کے ذریعہ سے اپنی صلاحیتوں کو ثابت کیا ہے اور پیچیدہ معاملوں کو بخوبی حل کیا ہے۔‘‘ آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ ’’ ملک کی ضلع عدالتوں میں تقریباً 300 خاتون جج ہیں اور ہمیں امید ہے کہ کم سے کم ایک یا دو خاتون جج جلد ہی سپریم کورٹ میں ہوں گی۔ میرے پاس دو خاتون ججوں کے ناموں کی تجویز سپریم کورٹ کے لئے ہے اور اس پر غوروفکر کیا جارہا ہے۔‘‘
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
