600مختلف کارڈس, جعلی مہریں و اسکول سرٹیفکیٹ سمیت ملزمین گرفتار
لاتور:5نومبر۔(محمدمسلم کبیر)پانچ ہزار روپئے میں نابینا,معذورین,سنیئر سٹیڑن اور ایوارڈ یافتہ افرادکے جعلی سرٹیفکیٹس اور شناختی کارڈس بناکر دینے والی ٹولی لاتور شہر میں سرگرم ہونے کی اطلاع اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کے ملازمین نے لاتور کے گاندھی چوک پولس اسٹیشن میں دی.جس کی بنیاد پر پولس اہلکاروں نے جال بچھا کر جعلی شناختی کارڈس بنوانے والے دو افراد سے معاملہ طئے کرنے کے دوران لاتور کے مرکزی بس اسٹیشن کے علاقے میں انھیں گرفتارکیا. اگرچیکہ اس کااہم ملزم ستیش کدم ہنوز فرار ہے تاہم دونوں ملزمین کو گاندھی چوک پولس اسٹیشن کے پولس اہلکاروں نے جعلی مہریں,جعلی ٹی سی بک,600 مختلف جعلی شناختی کارڈس سمیت صبح11/بجے گرفتار کیا ہے.اس گرفتاری کے بعد اب بھاری رقم دیکر حاصل شدہ جعلی شناختی کارڈس کا استعمال کرنے والے افراد میں سراسیمگیشکا ماحول ہے.لاتور شہرمیں جعلی دستاویزات اور شناختی کارڈس کے علاوہ آرٹی سی بس پاسس دینے والی ٹولی سرگرم ہونے کی اطلاع آرٹی سی کے اسسٹنٹ ٹرافک انسپکٹر وینکٹ براجدار اور ابھیشیک پاٹل کو ملی.دستیاب اطلاع کو انھوں نے ایس ٹی ڈپو کنٹرولر اور قریبی گاندھی چوک پولس اسٹیشن تک پہنچائی. اس اطلاع کے مطابق گاندھی چوک پولس اسٹیشن کے پولس انسپکٹر کے زیر نگرانی ایک تحقیقاتی دستہ بنا کر ایس ٹی ڈپارٹمنٹ کے دوفنٹرس کی معاونت سے ایک جال بچھایا.لاتور کے مرکزی بس اسٹیشن کے حدود میں ملزمین کے آمد کی اطلاع ملتے ہی حسب منصوبہ ایس ٹی کے جعلی شناختی کارڈ بنوانے والے پرشانت دتاتریہ دھنے گاو¿نکر(20)جلکوٹ روڈ اودگیر اور ضلع پریشد اسکول وانجرواڑہ میں برسر خدمات ٹیچر راجو وٹھل بھوپلے(48) جرگہ تعلقہ جلکوٹ کو پولس نے گرفتار کیا. ان دونوں پر پولس نے جرح شروع کی تو ملزم پرشانت دھنے گاو¿نکر نے بتایا کہ "اگرچیکہ اس جعلسازی میں میں شامل ہوں لیکن یہ پورا کام اس کا ماموں ستیش نامدیو کدم ہی دیکھتا ہے.” اس کے بعد ان گرفتار شدہ ملزمین نے پولس دستے کو پانچ نمبر چوک علاقے میں مقیم کمرے پر لے گئےجہاں پولس کو ایوارڈ یافتہ افراد کےلئے دئے جانے والے 200 سرٹیفکیٹس اور پاسس,معذورین کے 200 پاسس,اورجعلی ٹی سی 200 عدد, 15 قسم کے مختف ڈپارٹمنٹس کی جعلی مہریں, میڈیکل سرٹیفکیٹس,اس طرح کی چھ سو جعلی دستاویزات ہاتھ لگیں.لیکن پولس کی جانب سے اپنے ساتھیوں کے گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی کلیدی ملزم ستیش نامدیو کدم (45)چنچولی تعلقہ نلنگہ حال مقیم لاتور فرار ہونے میں کامیاب ہوا.اس ضمن میں پولس ہیڈ کانسٹیبل بسوراج ایرباگے کی شکایت پر پرشانت دتاتریہ دھنے گاو¿نکر, راجو وٹھل بھوپلے( ضلع پریشد ٹیچر)اور ستیش نامدیو کدم کے خلاف گاندھی چوک پولس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے. مزید تفتیش گاندھی چوک پولس اسٹیشن کی جانب سے کی جارہی ہے.