جرمنی کے صوبہ کولون میں 14 اکتوبر کوپہلی مرتبہ اذاں دی جائے گی

برلن: جرمنی کے صوبہ کولون میں 14 اکتوبرکو پہلی مرتبہ اذاں دی جائے گی۔ترک۔ اسلامی یونین برائے اسلامک امور(ڈی آئی ٹی آئی بی) کے سکریٹری جنرل عبدالرحمن عطا سوئے نے یہ بات بتائی اوراشارہ دیاکہ نمازجمعہ کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔

کولون کی بلدیہ میں جہاں ترک اورمسلمانوں کی کثیر تعداد آباد ہے، دوسال بعد نماز جمعہ کی اجازت دینے ایک پراجکٹ شروع کیاہے۔بعدازاں ڈی آئی ٹی آئی بی نے کولون میں واقع اپنی جامع مسجد میں نمازکی اجازت کیلئے درخواست دی تھی۔

عطا سوئے نے انادولوایجنسی سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ چندمعمولی مسائل باقی رہ گئے ہیں۔ہمیں امید ہے کہ14۔ اکتوبرکو پہلی مرتبہ اذاں دی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ مقامی عوام کوبتادیاگیا ہے کہ مسلمان بھی مقامی برادری کا حصہ ہیں۔ عطاسوئے نے مئیرہینرٹ ریکرسے اظہارتشکر کرتے ہوئے کہاکہ ہم یہیں پیداہوئے اورپرورش پائی۔

ہم یہاں اپنے مذہب پر عمل کرتے ہیں لہذا اس مقام کا حصہ رہتے ہوئے یہاں اذاں دینا ہمارے لئے اہمیت کاحامل ہے۔ نماز12تا3بجے دن کے درمیان ادا کی جائے گی اوراس کا دورانیہ5منٹ سے زیادہ کانہیں ہوگا۔ آواز کی حد اتنی رکھی جائے گی جس سے پڑوسیوں کوکوئی خلل نہ ہو۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading