ایودھیا میں سادھو نے بھینٹ کیلئے اپنا ہاتھ کاٹ لیا

ایودھیا: ایک حیرت انگیز واقعہ میں ایودھیا میں ایک نوجوان سادھو نے درگا پوجا کی رسم کے ایک حصہ کے طور پر اپنا دایاں ہاتھ کلائی سے کاٹ لیا۔

پولیس کے بموجب 32 سالہ ویمل کمار نے دریا سریو میں ڈوبکی لگانے کے بعد نئے کپڑے زیب تن کئے اور دریا کے کنارے اپنا ہاتھ کاٹ لیا۔

سادھو کو سری رام گورنمنٹ ہاسپٹل لیجایا گیا۔

سادھو کا تعلق بہار میں آراریہ ضلع سے ہے۔ مقامی افراد کے بموجب سادھو کا ماننا ہے کہ اس کے بعد اسے روحانی طاقتیں حاصل ہوں گی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading