جالنہ ریلوے ریزرویشن کاونٹر سے دلال گرفتار، ناندیڑ میں بھی کاروائی کامطالبہ

ناندیڑ/جالنہ (ورق تازہ نیوز):ریلوے ریزرویشن نظام میں غیر قانونی دلالی کی روک تھام کے لیے جاری مہم “آپریشن ا±پلَبھد” کے تحت سی آئی بی/ڈی اینڈ آئی، آر پی ایف ناندیڑ ڈویڑن اور ریلوے پروٹیکشن فورس پوسٹ جالنہ کی مشترکہ ٹیم نے 18 فروری 2026 کو جالنہ ریلوے اسٹیشن کے ریزرویشن کاو¿نٹر پر کارروائی کرتے ہوئے ایک دلال کو حراست میں لے لیا۔موصولہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر اے ایس آئی امول واولے (ناندیڑ)، کانسٹیبل رنجیت سنگھ (ناندیڑ)، اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر وجئے واگھ (پرتور/ جالنہ) اور آر پی ایف پوسٹ جالنہ کے عملے نے صبح تقریباً 11:20 بجے پی آر ایس (پیسنجر ریزرویشن سسٹم) کاو¿نٹر پر خصوصی تفتیشی مہم چلائی۔

کارروائی کے دوران جالنہ شہر کے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے قبضے سے 1,270 روپے مالیت کے دو ریلوے ریزرویشن کاونٹر ٹکٹ، دو بھرے ہوئے ریزرویشن درخواست فارم اور پانچ خالی ریزرویشن فارم ضبط کیے گئے۔ابتدائی پوچھ گچھ میں ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ گزشتہ ایک ماہ سے کمیشن کی بنیاد پر مسافروں کے لیے ریلوے ٹکٹ خرید کر فراہم کر رہا تھا۔ مذکورہ دو ٹکٹوں کے عوض اسے 630 روپے کمیشن حاصل ہونے کا بھی اعتراف کیا گیا۔واقعے کے سلسلے میں ضبطی پنچنامہ تیار کر کے ملزم کا بیان قلمبند کیا گیا، جس کے بعد اسے ضبط شدہ دستاویزات سمیت آر پی ایف پوسٹ جالنہ منتقل کیا گیا۔ اس معاملے میں مقدمہ نمبر 82/2026 ریلوے ایکٹ کی دفعہ 143 کے تحت 18 فروری 2026 کو درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

بعد ازاں ملزم کو بی این ایس ایس 2023 کی دفعہ 35(3) کے تحت نوٹس جاری کرتے ہوئے ضرورت پڑنے پر معزز عدالت یا ریلوے حکام کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کے ساتھ رہا کر دیا گیا۔ناندیڑ ریلوے ڈویڑن نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ریلوے ٹکٹ صرف مجاز کاو¿نٹر یا سرکاری ذرائع سے ہی خریدیں اور دلالوں سے لین دین سے گریز کریں۔ ریلوے ٹکٹوں کی دلالی کایہ کاروبار نہ صرف جالنہ تک محدود ہے بلکہ مراٹھواڑہ کے ناندیڑ‘ اورنگ آباد اورپربھنی میں بھی بڑے پیمانے پر جاری ہے۔

سب سے زیادہ ناندیڑمیں دلالوں کی جانب سے ٹکٹوں کی ہیرا پھیئری کی جاتی یے ،جس میں وہ ہزاروں روپئے مسافروںسے لوٹ رہے ہیں۔سلیپر ٹکٹوں کےلئے بھی مسافروں سے دو تاچار سو روپے بھی وصول کئے جارہے ہیں اور تتکال ٹکٹ کیلئے بھی منہ بولی رقم وصول کی جارہی ہے۔ محکمہ ریلوے کوناندیڑ مذکورہ شہروں پربھی خصوصی توجہ دینے کی ضروررت ہے ۔اس طرح کامطالبہ مسافروں کی جانب سے کیاجارہا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading