ثانیہ مرزا کی تصویر پر پی ٹی اوشا کا نام!

حیدرآباد: کھیلوں کے قومی دن کے موقع پر منعقدہ تقاریب میں ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی تصویرکے ساتھ پی ٹی اوشا کے نام نے تمام کو حیرت زدہ کردیا۔

اس حرکت پر اے پی کے وشاکھاپٹنم کے عہدیداروں پر مختلف گوشوں سے نکتہ چینی کی جارہی ہے۔وشاکھابیچ روڈ پر سرکاری طورپر لگائے گئے بینر پر لگائی گئی غلط تصویر کے نتیجہ میں اس بینر کو دیکھنے والوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی تصویرکے ساتھ کیپشن میں پی ٹی اوشا کا نام لکھاگیا۔اس ریلی کا افتتاح وزیر اے سرینواس نے کیا۔اس ریلی میں شرکت کے لئے آنے والے تمام افراد اس فلیکسی کو دیکھنے والے حیرت زدہ ہوگئے اور یہ سوال کیا کہ آیا کھلاڑی کے نام سے بھی منتظمین واقف نہیں ہیں؟ یہ فلیکسی دیکھتے ہی دیکھتے سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading