تین لاکھ کروڑ روپے سے زائد دفاعی بجٹ

نئی دہلی،وزیر خزانہ پیوش گوئل نے عام انتخابات سے قبل جمعہ کو لوک سبھا میں عبوری بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سال 2019-20 کے بجٹ کے التزامات میں دفاعی بجٹ کے لئے 3 لاکھ کروڑ روپے سے زائد رقم مختص کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت ہوئی تو یہ رقم بڑھائی جائے گی۔

سال 2018-19 میں، دفاعی شعبے کے لئے 2 لاکھ 95 ہزار 511 کروڑ روپے کا التزام کیا گیا تھا۔ یہ رقم مرکزی حکومت کے کل اخراجات کا 12.10 فیصد تھی۔

اس سے پہلے، سال 2017-18 میں، دفاعی شعبے کے لئے 2 لاکھ 79 ہزار کروڑ روپے کا انتظام تھا۔
مسٹر گویل نے کہا کہ پچھلی حکومت نے سابق فوجیوں کے ون رینک ون پنشن کے لئے 2014-15 کے لئے عبوری بجٹ میں 500 کروڑ روپے کی منظوری دی تھی جبکہ ان کی حکومت نے اب تک اس معاملے میں سابق فوجیوں کو 35 ہزار کروڑ روپے دے چکی ہے ۔
#DefenceBudget2019 #AntrimBudget2019 #PiyushGoyal

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading