تھانے: 1-دیوا سے ڈیڑھ سالہ بچہ کو اغواءکرنے والا ملزم گرفتار- 2-معشوقہ کے قتل میں عمرقید کی سزا کاٹ رہا پرول پر فرار ملزم سات سال بعد گرفتار

ممبرا پولیس و تھانے کرائم برانچ یونٹ ون کا کامیاب آپریشن

دیوا سے ڈیڑھ سال کے بچہ کو اغواءکرنے والے ملزم کو کیا گرفتار ،

تھانے (آفتاب شیخ)ممبرا پولیس کے ماتحت علاقہ دیوا سے ڈیڑھ سالہ بچہ کو اغواءکرنے والے ملزم کو پولیس نے موبائل لوکیشن کی مدد سے نہ صرف ڈھونڈ نکالا بلکہ اس کے پاس سے بچہ بھی صحیح سلامت برآمد کر اسے والدین کے سپرد کردیا ممبرا پولیس و تھانے کرائم کی اس کاروائی پر مہاراشٹر کے ڈائیریکٹر جنرل آف پولیس(ڈی جی پی) جیسوال اور تھانے پولیس کمشنر پھنسالکرنے ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

پولیس سے ملی جانکاری کے مطابق دیوا میں رہنے والے مونوکمار پاسی عمر 23 سال نے 6 جولائی کو ممبرا پولیس میں اس کے ڈیڑھ سالہ بیٹے آکش پاشی کے اغواء ہوجانے کی شکایت درج کرائی پولیس نے ملزم ناگیش پاسوان عمر 25 سال کے خلاف دفعہ 363 کے تحت معاملہ درج کرنے کے بعد دو الگ الگ ٹیم بناکر تلاش شروع کی گئی ۔ مونو کمار کے مطابق ملزم ناگیش انکے پہچان کا ہے جس کے ساتھ وہ اور اسکا بیٹا بازار گئے سامان خریدتے وقت مونو کمار پاسی نے بچے کو ناگیش کو تھوڑی دیر سنبھالنے کو کہہ کر سامان لینے لگا اور جب آیا تو ناگیش و بچہ دونوں ہی اس جگہ سے غائب تھے مونو کمار نے پہلے سوچا کہ شاید وہ گھر گیا ہو گھر آکر دیکھا تو وہاں وہ نہیں تھے بہت تلاش کرنے پر بھی ناگیش کا سراغ نہیں ملا بعد میں اس نے کافی دیر بعد فون پر اطلاع دی کہ اسے پانچ لاکھ روپیہ دے کر اسکے بچے کو صحیح سلامت لے جائیں ۔جس پر مونو کمار کو سمجھ میں آگیا کہ بچے کا اغوا ہوگیا ہے ۔ادھر پولیس کی دو ٹیموں نے پنویل ، بامبے سینٹر اور مختلف علاقوں و اسٹیشنوں پر ملزم کو تلاش کرنا شروع کیا اس سلسلہ میں تھانے پولیس کمشنر وویک پھنسالکر نے بتایا کہ ملزم کی موبائل لوکیشن ہمیں بامبے سینٹر میں دکھائی دی اس جگہ پہنچ کر ہم نے اطراف کے سی سی ٹی وی کیمروں کو کھنگالنا شروع کیا تو وہ ہمیں کچھ کیمروں میں بچے کے ساتھ دکھائی دیا لیکن پھر وہاں سے غائب ہوگیا اسکے بعد ہمیں اس کے لوکیشن بھوئیسر اسٹیشن کے پاس ملی پولیس نے وہاں جال بچھادیا اور ملزم کو وہاں سے گرفتار کرلیا گیا ساتھ ہی اسکے پاس سے بچہ صحیح سلامت برآمد کر اسکے والدین کے سپرد میڈیا کی موجودگی میں کمشنر نے کیا اس دوران کمشنر نے ممبرا پولیس کے سینئر انچارج مدھوکر کڑ، ہنومنت شرساگر اور دیگر اسٹاف کی سراہانا کی کہ انھوں نے فوری اور سنجیدگی سے کیس حل کیا ۔

کرائم برانچ نے اترپردیش سے ملزم کو حراست میں لیا

تھانے (آفتاب شیخ)تھانے کرائم برانچ یونٹ 1 کے سب انسپکٹر اشوک مانے، حوالدار آنندا بھلارے و ٹیم نارپولی پولیس اسٹیشن میں درج 16/2017 دفعہ 379 کی تفتیش کے سلسلے میں اترپردیش کے بلیا گئے تھے وہاں تفتیش کے دوران اچانک حوالدار آنندا بھلارے کو خبر ملی کہ ربالے پولیس اسٹیشن میں درج 360/2013 دفعہ 224 میں سزا یافتہ مفرور مجرم سمیت برج بہاری گیری بلیا اترپردیش میں اپنی شناخت مخفی رکھ کر رہ رہا ہے۔ معاملہ کی معلومات حاصل کرنے پر پتہ چلا کہ ملزم سمیت برج بہاری گیری اور اس کی معشوقہ سیمنتا فرنانڈیز ربالے پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع انیکیت لاج کے روم نمبر 302 میں رہ رہے تھے اور ملزم نے اپنی معشوقہ پر دھاردار ہتھیار سے وار کر اس کا قتل کردیا اور خود کا گلا کاٹ ہو اور پیٹ میں چاقو مار کر خودکشی کی کوشش کی۔ اس کے خلاف ربالے پولیس اسٹیشن میں CR-NO-I-131/2008 تعزیرات ہند کی دفعہ 302,309 کے تحت معاملہ درج کر ملزم سمیت برج بہاری گیری کو عمرقید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ملزم کولہاپور جیل میں سزا کاٹ رہا تھا اور 2012 میں پرول پر باہر آیا لیکن دوبارہ جیل میں حاضر ہونے کی بجائے وہ فرار ہوگیا اور اپنی شناخت مخفی رکھ کر بلیا اترپردیش میں رہ رہا تھا جسے اترپردیش ٹاسک فورس کی مدد سے تھانے کرائم برانچ یونٹ 1 نے گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کے فرار ہونے کے بعد کولہاپور جیل نے ربالے پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کروایا تھا اس لیے کرائم برانچ یونٹ 1 نے ملزم گیری کو ربالے پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading