بھیونڈی شہر میں ٹریفک جام کے مسائل انتہائی سنگین، جلد حل کرنے کا مطالبہ

کانگریس صدر شعیب گڈو کی ٹریفک انچارج سے ملاقات عوامی سطح پر تحریک شروع کرنے کا انتباہ

بھیونڈی ( شارف انصاری ):- بھیونڈی شہر میں ٹریفک کے سنگین مسائل سے پریشان بھیونڈی کی عوام کو نجات دلانے کے لئے بھیونڈی شہر ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر شعیب گڈو نے آج کانگریسی عہدیداران و کارکنان کے ساتھ بھیونڈی ٹریفک انچارج سے ملاقات کر مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس کے حل کے لئے پر روز مطالبہ کیا اور میمورنڈم سونپا ۔ کانگریس صدر شعیب گڈو نے شہریوں کی تکلیف اور ٹریفک مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بھیونڈی شہر مکمل طور پر ٹریفک کے چنگل میں پھنسا ہے۔ پیشہ افراد اور نوکری کرنے والے ، اسکول و کالج کے بچے، مریضوں اور راہ گیروں و مسافروں کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ شعیب گڈو نے ٹریفک انچارج سے کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں آس بی بی ، کلیان ناکہ ، ڈپٹی کمشنر آفس، ایس ٹی اسٹینڈ ، باغ فردوس، ونجارپٹی ناکہ ، غیبی نگر ، اولیاء مسجد، كاسار عاڑی، تلک چوک، تین بتی ، كوٹرگیٹ مسجد، منڈئی ، رئیس اسکول، اسکالر اسکول کے نزدیک، دھامنكر ناکہ پر ٹریفک پولیس کے نہ ہونے سے سنگین جام لگا رہتا ہے۔ ان جگہوں پر ٹریفک پولیس کا بندوبست کیا جائے۔ شعیب گڈو نے مزید بتایا کہ بچے اسکول جانے کے لیے گھر سے نکلتے ہے پر ٹریفک کی وجہ سے وقت سے اسکول نہیں پہنچ پاتے ہے۔ جن سے ان کی پڑھائی خراب ہوتی ہے یہی حال واپسی میں بھی رہتا ہے ۔بچے بھوکے پیاسے 2 سے 3 گھنٹے تاخیر سے گھر پہنچتے ہے ۔جس سے ان کی تعلیم اور صحت پر برا اثر پڑ رہا ہے ۔ مریضوں کا حال اور برا ہوجاتا ہے۔ مریض کو لے جانے والی ایمبولینس ہاسپٹل وقت سے نہیں پہچنے کی وجہ سے ان کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کانگریس صدر شعیب گڈو نے بتایا کہ بھیونڈی میں ٹریفک زون نہیں ہے عام آدمی بینک یا ہاسپٹل جانے کے لئے سڑک کے کنارے بائیک لگا دیتے ہے ان کو ٹونگ وین کے لوگ اٹھا لے جاتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے ساتھ نرمی برتی جائے۔ ٹریفک انچارج نے بتایا کہ تمام جگہ پر ٹریفک پولیس اور وارڈن کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ اس پر کانگریس صدر نے ٹرافک اجارچ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے بتایا کہ آپ ڈیوٹی پر لگاتے ہوں گے پر وہ لوگ مقرر جگہ پر نہیں رہتے ہے ان پر سختی کی جائے۔ شعیب گڈو نے مطالبہ کیا کہ بڑی گاڑیوں کی وجہ سے ٹریفک لگتی ہے ۔اس لئے شہر میں صبح 9 سے رات 9 بجے تک بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند کیا جائے۔ تمام مسائل کو سننے کے بعد ٹریفک انچارج نے کانگریسی وفد کی ان باتوں کو تسلیم کیا کہ آپ کی درخواست کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ کانگریس صدر نے کہا کہ اگر مسئلہ حل نہیں ہوئے تو کانگریس پارٹی بڑے پیمانے پر تحریک شروع کرے گی ۔ اس موقع پر وفد میں شاہد معین، سلام شیخ، اقبال صدیقی ، ذاکر مومن ، طفیل فاروقی، راہل پاٹل، شفیق بابو، طارق مومن، ریحان خان، ستیہ نارائن چپپا، سمدانی مكادم وغیرہ عہدیدارن موجود تھے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading