تھانے میونسپل کارپوریشن کے سالانہ کھیلوں کے مقابلے بین المدا رس سطح پر کامیابی سے ہمکنار

تھانے میونسپل کارپوریشن کے سالانہ کھیلوں کے مقابلے بین المدارس سطح پر کامیابی سے ہمکنار

تھانے (آفتاب شیخ)

تھانے میونسپل کارپوریشن کے زیرِ اہتمام گٹ نمبر 5 کے اردو، مراٹھی اور انگریزی میڈیم کے تمام اسکولوں کے بین المدارس سالانہ کھیلوں کے مقابلے گزشتہ روز شنکر مندر گراؤنڈ میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئے۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات نے انفرادی اور اجتماعی کھیلوں میں شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

یہ مقابلے گٹ پرمکھ سارنگ میڈم، سی آر سی انصار سر، ارون سر اور ماروتی سر کی رہنمائی میں، صلاح الدین سر کی صدارت اور نائب صدر ساجد ذکا سر کی مؤثر کاوشوں سے نہایت منظم انداز میں پایۂ تکمیل تک پہنچے۔ یو آر سی مشتاق پٹھان نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی، جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔

اس موقع پر گٹ نمبر 5 کے تمام صدر مدرسین، جملہ اساتذہ، والدین اور بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات موجود تھے، جنہوں نے مقابلوں کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون کیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading