تھانے سلم بحالی محکمہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انچارج کی ذمہ دار ی سندیپ مالوی کو سونپ دی گئی زیر التواء منصوبوں کا جائزہ، بحالی اس کیموں کو رفتار دینے کا عزم

تھانے سلم بحالی محکمہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انچارج کی ذمہ داری سندیپ مالوی کو

سونپ دی گئی

زیر التواء منصوبوں کا جائزہ، بحالی اسکیموں کو رفتار دینے کا عزم

تھانے (آفتاب شیخ)

ممبئی میٹروپولیٹن ریجن میں کچی آبادیوں کی بحالی کے اہم مرحلے پر تھانے سلم بحالی محکمہ کے انچارج چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ذمہ داری تھانے میونسپل کارپوریشن کے ایڈیشنل کمشنر سندیپ مالوی کو سونپی گئی ہے۔ انہوں نے جمعرات کے روز باضابطہ طور پر چارج سنبھال کر محکمہ میں جاری اور زیر التواء منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

قابل ذکر ہے کہ پہلے یہ اسکیم صرف ممبئی شہر تک محدود تھی، لیکن بڑھتی ہوئی شہری آبادی اور کچی آبادیوں کے مسائل کو دیکھتے ہوئے 2020 میں تھانے سلم بحالی محکمہ علیحدہ طور پر قائم کیا گیا تاکہ تھانے سمیت میٹروپولیٹن ریجن کے دیگر علاقوں میں بھی اس اسکیم پر عملدرآمد کیا جا سکے۔ تاہم، گزشتہ کچھ عرصے میں محکمہ میں بار بار انتظامی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں، جس کی وجہ سے پالیسیوں میں تسلسل کا فقدان نظر آیا۔ ستیش لوکھنڈے کے بعد 2023 میں پراگ سومن نے چارج سنبھالا تھا، لیکن حال ہی میں ان کا تبادلہ وردھا ہو جانے کے سبب یہ عہدہ خالی تھا۔

اس پس منظر میں، انتظامی مہارت رکھنے والے سینئر افسر سندیپ مالوی کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے تاکہ اس محکمہ کو استحکام مل سکے اور کچی آبادیوں کی بحالی کے منصوبے مؤثر طریقے سے آگے بڑھ سکیں۔ تھانے، نئی ممبئی، کلیان-ڈومبیولی، الہاس نگر اور بھیونڈی جیسے شہروں میں تیزی سے بڑھتی ہوئی کچی آبادیوں کے پیش نظر اس محکمہ کے مؤثر کام کی اشد ضرورت ہے۔

چارج سنبھالتے ہی سندیپ مالوی نے متعلقہ افسران کے ساتھ میٹنگ کی، زیر التواء منصوبوں، بحالی کی ترجیحات اور مکینوں کے مسائل پر گفتگو کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کے اہداف کے مطابق محکمہ کو مزید متحرک اور شفاف بنایا جائے گا اور بحالی اسکیموں کو نئی رفتار دینے کی کوشش کی جائے گی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading