تھانے ایتھلیٹکس میں تین نئے ریکارڈ قائم، منّو سنگھ اور آدیتی پاٹل کی شاندار کارکردگی

تھانے ایتھلیٹکس میں تین نئے ریکارڈ قائم، منّو سنگھ اور آدیتی پاٹل کی شاندار کارکردگی

تھانے، 10 جون (آفتاب شیخ)۔
تھانے ضلع میں ایتھلیٹکس کھیل کے میدان میں تاریخ رقم کرتے ہوئے کھلاڑیوں نے ایک ساتھ تین نئے ریکارڈ قائم کیے۔ تھانے ضلع ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 59ویں سینئر فیلڈ چمپئن شپ 7 اور 8 جون کو مولانا ابوالکلام اسٹیڈیم، ممبرا کوسہ میں منعقد کی گئی۔ اس مقابلے کا افتتاح چھترپتی شیواجی ایوارڈ یافتہ ایتھلیٹ سندھیا مانڈریکر نے کیا۔

مذکورہ مقابلے میں ٹی ایم پی ایتھلیٹکس ٹریننگ اسکیم کی منّو سنگھ نے 1500 میٹر دوڑ میں 4 منٹ 04.9 سیکنڈ کا وقت درج کرکے ضلع کا نیا ریکارڈ قائم کیا، جبکہ 5000 میٹر دوڑ میں 15 منٹ 09.8 سیکنڈ کے شاندار وقت کے ساتھ ایک اور ریکارڈ اپنے نام کیا۔ خواتین کے زمرے میں تھانے میونسپل کارپوریشن ٹریننگ اسکیم کی آدیتی پاٹل نے 800 میٹر دوڑ میں 2 منٹ 23.8 سیکنڈ کا وقت نکال کر ایک اور نیا ریکارڈ بنایا۔

دو روزہ اس مقابلے میں 18 اداروں کے تقریباً 150 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ تقسیم انعامات کی تقریب ایسوسی ایشن کے نائب صدر پرمود کلکرنی، سیکریٹری اشوک اہیر، معاون سیکریٹری راجندر مئیکر، ڈاکٹر ایکناتھ پاولے، کرشنا بانگر، سچن مراٹھے، نلیش پاٹکر اور ڈاکٹر یگیشور باگراو کی موجودگی میں مکمل ہوئی۔

اس مقابلے میں تھانے میونسپل کارپوریشن ایتھلیٹکس ٹریننگ اسکیم کی ٹیم فاتح رہی۔ اس چمپئن شپ کے انعقاد میں نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی رہنمائی اور ت ھانے میونسپل کارپوریشن کے کھیل محکمہ کا بھرپور تعاون حاصل رہا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading