تھانے 23 ستمبر(یواین آئی)مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل ضلع تھانے کے بھایندر میں’حقہ پارٹی‘کا جشن منارہے وکیل سمیت چھ لوگوں کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔پولیس نے بدھ کو بتایا کہ خفیہ اطلاع ملنے پر تھانے گرامین پولیس نے بھایندر بھولا نگر واقع گھر میں چھاپہ ماری کرکے ان سبھی لوگوں کو گرفتارکرلیا گیا۔ان پر وبا ایکٹ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ سمیت مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کیاگیا ہے۔
پولیس پارٹی منتظمین اور مکان مالک کو تلاش کررہی ہے۔یہ اتفاق ہے ضلع پولیس نے حال ہی میں گرفتار وکیل کو ایک کام میں مددکرنے کے لیے تعریفی سرٹیفیکیٹ دیاتھا۔