تلنگانہ سکریٹریٹ کی نو تعمیر شدہ مسجد معتمدی کا افتتاح، کے سی آر کا خطاب

حیدرآباد: تلنگانہ سکریٹریٹ میں مسجد معتمدی کا افتتاح عمل میں آیا۔ وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ اور ریاستی گورنر تمیلی سائی سوندرا راجن نے فیتہ کاٹ کر سکریٹریٹ کی نوتعمیر شدہ مسجد کا افتتاح انجام دیا۔

شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ مولانا مفتی خلیل احمد صاحب نے نماز جمعہ کی امامت کرائی جس کے ساتھ ہی اس مسجد میں نمازوں کی ادائیگی کا آغاز عمل میں آیا۔

قبل ازیں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے بہ نفس نفیس شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا۔ انہوں نے نہ ماتھے پر تلک لگا رکھا تھا تاہم ساتھ میں سر پر ٹوپی بھی پہن لی تھی۔ تقریب کا آغاز امام و خطیب شاہی مسجد باغ عامہ احسن الحمومی کی قرات کلام پاک سے ہوا۔

اس کے بعد گورنر تمیلی سائی سوندرا راجن اور چیف منسٹر کے سی آر کو تہنیت پیش کی گئی۔ وزیر داخلہ محمود علی نے چیف منسٹر کے سی آر کی شال پوشی کی جبکہ چیف سکریٹری سانتی کماری نے گورنر کو شال اڑھائی۔ اس کے بعد دعا کا اہتمام کیا گیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading