ورق تازہ کے زیراہتمام درگاہ حضرت محبوب الہیٰ دہلوی ؒ کے سجادہ نشین کے اعزاز میں استقبالیہ

ناندیڑ:6اگست۔(ورق تازہ نیوز)مورخہ 6اگست بروز منگل کوصبح ساڑھے گیارہ بجے ادارہ ورق تازہ ناندیڑ کے زیراہتمام درگاہ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاءمحبوب الہیٰ دہلوی ؒ کے سجادہ نشین حضرت الحاج سید محمدنظامی مدظلہ عالی کے اعزاز میں استقبالیہ نشست کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا ۔
نشست حضرت سید شاہ نصیرالدین شمیم سجادہ نشین درگاہ حضرت میراں مکھاشاہ اولیاء (بڑی درگاہ) ناندیڑ کی صدارت مں منعقدہوئی جبکہ نظامت کے فرائض پروفیسر عبدالجلیل نے بحسن وخوبی انجام دئے ۔ابتداء میں مدیراعلیٰ ”ورق تازہ“ محمدتقی نے مہمانوں کی شال پوشی و گلپوشی کی۔ حضرت الحاج سید محمدنظامی مدظلہ عالی نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ ہندوستان میں سماج میں نفرت کا بیج سب سے پہلے انگریزوں نے بویا اسی طرح وہ ہندووں اور مسلمانوں کے درمیان نفاق پیدا کرکے حکومت کرتے رہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ تصوف کے دو پہلو ہیں ایک تو تصوف کی تھیوری ہے اوردسروا پریٹیکل ہے ۔ حضرت محبوب الہیٰ دہلوی ؒ کے ملفوظات ”فوائد الفواد“ میں تصوف کی تھیوری ہے جبکہ اس تھیوری کو اخبارات شائع کرکے تصوف کے پریکٹیکل کا کام انجام دے رہے ہیں۔
روزنامہ ”ور ق ِ تازہ“ ناندیڑ کے شماروں میں کئی سال قبل حضرت محبوب الہیٰ کے ملفوظات کو شائع کرنے کا پریکٹیکل کام کیا ہے اس طرح تصوف کی تھیوری عام لوگوں تک پہونچی ان ملفوظات میں خدمت خلق کی تعلیم دی گئی ہے۔ عبدالملک نظامی نے اخبار ”ور ق تازہ“ کاتعارف کروایا ۔ محمد تقی نے ورق تازہ میں ملفوظات ”فوائد الفواد“ کی اشاعت کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملفوظات مرحوم حضرت خواجہ حسن ثانی نظامی ؒ کی اجازت سے تین تاچار ما ہ شائع کئے جاتے رہے اور ہر ماہ ملفوظات کی اقساط پرطلبہ اورعام افراد کے لئے سوالیہ پرچہ شائع کیاجاتاتھا۔وہ افراد عمدہ پرچہ حل کرتے تھے تو انھیں نقد رقم میں انعامات سے نوازا جاتاتھا۔ اوریہ رقم خود حضرت خواجہ حسن ثانی نظامی ؒ اپنی جیب سے بھجوایاکرتے تھے ۔ اس طرح ”ورقِ تازہ“ اور درگاہ حضرت محبوب الہیٰ دہلویؒ کا تعلق پیدا ہوا جوادارہ کےلئے نیک فال ثابت ہوا ہے ۔یہ تعلق آج بھی برقرار ہے۔ شاید ورق تازہ ملک کا واحداخبار ہے جس کو مفلوظات فوائد الفواد شائع کرنے کا اعزاز حاصل رہاہے۔ اس استقبالیہ نشست میں شفیع قریشی ‘ کمال الدین صدیقی ‘پروفیسر عبدالجلیل ‘یوسف خاں پٹیل‘ خواجہ منیر الدین ‘ظہیرالدین بابر ‘عبدالواسیع انجینئر‘ ولی بھائی قندہار والے ‘یونس عطار ‘ عبدالمجیب حسن نظامی( خادم جماعت نظامیہ ناندیڑ) ‘ ساجدکچی ‘ عبدالملک نظامی ‘ یونس پھلاری ‘محمد شہباز امین‘ باباباورچی ‘ محمود علی ‘ جیلانی چاوس ‘کے علاوہ بڑی تعداد میں معتقدین نے شرکت کی ۔نشست جلیل سر کی کوچنگ کلاسیس ہال واقع احاطہ درگاہ حضرت یتم شاہ میاں ‘چوک بازار ناندیڑ میں منعقد ہوئی ۔