
-
دس نومبر 2018 کو سقارا میں حنوط شدہ بلیوں کو احرام کنگ اسرکاف کمپلیکس کے قریب دریافت کیا ہے۔
-
-
ماہرین کو معلوم ہوا ہے کہ یہ حنوط شدہ لاشیں قاہرہ کے جنوب میں چار ہزار سال پہلے محفوظ کی گئی تھیں
-
-
قدیم مصریوں کا ماننا تھا کہ بلیوں اور دیگر جانوروں کو موت کے بعد کی زندگی میں بہت اہمیت حاصل ہوتی ہے

-
-
ایک مقبرے میں بلی کا کانسی سے بنا مجسمہ ملا
-
-
بھونرے کو قدیم مصری عقائد میں سورج دیوتا کی علامت قرار دیا جاتا تھا۔ مصری آثار قدیمہ سے منسلک مصطفیٰ وزیری کہتے ہیں کہ بھونرے کی حنوط شدہ لاش ملنا غیر معمولی ہے
-

-
انسانوں کی لاشوں کو مرنے کے بعد کی زندگی کے لیے محفوظ کیا جاتا تھا جبکہ جانوروں کی لاشوں کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے محفوظ کیا جاتا تھا
-
-
کنگ اسرکاف کمپلیکس سے جو سات حنوط شدہ باقیات ملی ہیں ان میں سے تین بلیوں کی ہیں۔
-

-
ماہرین سقارا میں مزید کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وہاں ایک مقبرے کا بند دروازہ دیکھا گیا ہے جسے آئندہ ہفتوں میں کھولے جانے کا منصوبہ ہے
-

-
نیا مقبرہ ایک ناہموار چوٹی کے اندر ہے اور ابھی اس کی تھوڑی سی کھدائی ہوئی ہے۔ ماہرین سمجھتے ہیں کہ اس کی مدد سے مزید بہت سی دریافتیں ہو سکتی ہیں
-
-
-
-
-
-
-
-