اس واقعے میں 52 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق پیگاسس ایئر لائن کی ایک پرواز پر 171 مسافر اور عملے کے چھ ارکان سوار تھے۔ طیارہ ملک کے مغربی صوبے ازمیر سے استنبول پہنچا تھا جہاں یہ صبیحہ گوکن کے ہوائی اڈے پر حادثے کا شکار ہو گیا۔

اس واقعے کے بعد ہوائی اڈے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا اور تمام پروازوں کو دوسرے ہوائی اڈوں کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

پیگاسز کا تباہ ہونے والا طیارہتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES

ترکی کے ذرائع ابلاغ کے مطابق تیز بارش اور طیارے کے عقب پر ہوا کے تیز دباؤ کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

طیارے کے حادثے کی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹوٹے ہوئے طیارے سے مسافر نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ بہت سے امدادی کارکن اس کے اردگرد کام کر رہے ہیں۔ کچھ ویڈیوز میں جہاز کے اندر لگی آگ بھی دیکھی جا سکتی ہے لیکن اس آگ پر بہت جلد قابو پالیا گیا۔

پیگاسز کا تباہ ہونے والا طیارہتصویر کے کاپی رائٹSTR

ترکی کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس جہاز کے دو پائلٹس جن میں سے ایک کا تعلق ترکی اور دوسرے کا تعلق جنوبی کوریا سے تھا زخمی ہیں۔

ترکی کے وزیر مواصلات کا کہنا ہے کہ ابھی تک حکام کو جہاز کے پائلٹس سے بات کرنے کا موقع نہیں ملا ہے۔