دھولیہ کی جامع مسجد مرکز میں تبلیغی جماعت کا صوبائی مشورہ، مولانا احمد لاٹ کی آمد و خطاب
دھولیہ(عامر ایوبی) اے اللہ نبیوں کو پیغمبروں کو اولیا کو تونے ہدایت دی اور آج بھی تو ہی ہدایت دینے والا ہے ہمیں بھی ہدایت دے اور گمراہی کے راستے اور اسکے اسباب سے بچا کر ہمیں دین و تبلیغ کے راستے پر گامزن فرما اس طرح کی رقت آمیز دعا مولانا احمد لاٹ نے کی موصوف کل دھولیہ میں جامع مسجد مرکز میں صوبائی تبلیغی جماعت کے مشورتی اجتماع میں پرہجوم مجمع سے اختتامی خطاب کیا اور دعا بھی کی اپنے موائض حسنہ سے مستفیض کراتے ہوئے موصوف نے کہا کہ دین و تبلیغ کی محنت سے بندے کا رستہ اپنے خالق سے مضبوط ہوجاتا ہے اور پھر بندہ اپنے رب کی بارگاہ میں مقبول ہوجاتا ہے تو پھر وہ صرف ہاتھ اٹھاتا ہے اس کی دعا شرف قبولیت پا لیتی ہے.
موصوف نے مزید کہا کہ ہم شیطان کے مکر و فریب میں اتنا گھر چکے ہیں کہ ہم مسجد میں جمعہ کی نماز کی ادائیگی کیلئے آتے ہیں بیان اور خطبہ جاری ہوتا ہے اور ہم اپنے کاروبار کی اور دنیاوی باتوں میں مشغول رہتے ہیں مولانا احمد لاٹ نے پرہجوم مجمع کو ناصحانہ انداز میں بتایا کہ دین و ایمان آسانی سے نہیں بنتا بلکہ اس کے لیے محنت و مجاہدات کرنے ہوتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تیئس سالہ محنت کی وجہ سے یہ دین ہم تک پہنچا ہے ہمیں بھی چاہیے کہ ہم اسکی ترویج و اشاعت میں حصہ لیں اور صحیح اصول صحیح نہج پر کام کریں اور اپنے آپ کو محتاج سمجھیں اس مشورتی اجتماع کا اختتام عشاء بعد ہوا مشورتی اجتماع میں صوبہ میں ہونے والے اجتماعات کی ترتیب بھی بنائی گئی اس مشورتی اجتماع میں دھولیہ، مالیگاؤں اور اطراف کے ہزاروں افراد نے شرکت کی