تبادلہ کیے جانے سے ناراض مدراس ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عہدے سے مستعفی

سپریم کورٹ کالیجیم کے فیصلے سے ناراض مدراس ہائی کورٹ کی چیف جسٹس وجیا کملیش تاہل رمانی اپنے عہدے مستعفی ہو گئی ہیں ۔ انہوں نے اپنے ٹرانسفر کے فیصلے کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے جمعہ کی رات اپنا استعفی صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو بھیج دیا ۔

واضح رہے سپریم کورٹ کالیجیم نے چیف جسٹس وجیا تاہل رمانی کا مدراس ہائی کورٹ سے میگھالیہ ہائی کورٹ تبادلہ کر دیا ہے۔ کالیجیم کے اس فیصلہ کے خلاف انہوں نے اپنا استعفی صدر کو بھیجا ساتھ میں اس کی کاپی چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگئی کو بھی بھیجی ہے ۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی سربراہی میں کالیجیم نے وجیا کے میگھا لیہ ہائی کورٹ میں تبادلہ کی سفارش کی تھی ۔ وجیا کو گزشتہ سال 8 اگست کو ہی مدراس ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ کالیجیم نے وجیا تاہل رمانی کے تبادلہ کی سفارش 28 اگست کو کی تھی جس پر وجیا نے دوبارہ غور کرنے کے کی درخواست کی لیکن رنجن گوگئی کی سربراہی والے کالیجیم نے ان کی یہ درخواست مسترد کر دی ۔کالیجیم میں دوسرے ان کے علاوہ جسٹس ایس اے بوڈبے، این وی رمنا ، ارون مشرا اور آر ایف نریمن شال ہیں ۔ کالیجین نے میگھالیہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اے کے متل کا تبادلہ مدراس ہائی کورٹ میں کیا جبکہ چیف جسٹس وجیا کا تبادلہ میگھالیہ ہائی کورٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading