بی جے پی یوا مورچہ لیڈر پر ہوئی فائرنگ کے معاملے میں دو شوٹر گرفتار

بھیونڈی (شارف انصاری):- گودام (گوڈاون) ڈیولپمنٹ تنازعہ کو لے کر بی جے پی یوا مورچہ تھانے ضلع دیہی کے نائب صدر راجیش عرف بیجو گائیکر پر ریوالور سے فائرنگ کر جان لیوا حملہ کرنے کے معاملے میں پڑگھا پولیس نے دو شوٹر گوتم کاشی ناتھ شندے 25 اور ہرشد سریش ايمكر 24 کو منگل کے دن گرفتار کیا گیا ہے ۔ پڑگھا پولیس نے گرفتار دونوں شارپ شوٹرس کو عدالت میں پیش کیاتھا جہاں عدالت نے دونوں گرفتار شوٹرس کو 2 نومبر تک پولیس حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے ۔واضح ہو کے 20 اکتوبر 2018 کو آدھی رات کے وقت پڑگھا ۔ كھڑولی روڈ پر واقع آنھے گاؤں کے پاس کچھ نامعلوم افراد نے بھارتیہ جنتا پارٹی یوا مورچہ کے تھانے ضلع دیہی کے نائب صدر راجیش عرف بیجو گائیكر پر ریوالور سے فائرنگ کر انھیں جان سے مارنے کی کوشش تھی اس فائرنگ میں بی جے پی کے نوجوان لیڈر بال بال بچ گئے تھے۔ اور فائرنگ کرنے والے شوٹرس فرار ہو گئے تھے ۔اس معاملے کی تحقیقات کے لئے پڑگھا پولیس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر سنجئے ہزارے نے حملہ آوروں کو پکڑنے کے لئے کئی پولیس ٹیم تیار کی تھی اور حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تفتیش شروع کی تھی۔ اسی بڑے پیمانے پر شروع کی گئی تفتیش کے دوران منگل کے دن پولیس کو اس فائرنگ معاملے کے دو شوٹرس گوتم شندے 25 رہائشی كھاتيوالی، تعلقہ شاہ پور، ہرشد سریش ایمكر 24 رہائشی بی ایم سی کالونی، گوکھلے روڈ، پونے کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس پورے معاملے میں قتل کی سازش رچنے والی سچن گھوڈوندے، سمیر گھوڈوندے، اجئے پاٹل، ایکناتھ بھوئیر، جتیندر گھاوٹ، رام ٹھاکرے نے شوٹرس گوتم اور ہرشد اور ان کے کل 5 ساتھیوں سمیت کل 13 لوگوں نے مل کر اس گولی کانڈ کرنے کی منصوبہ بندی تیار کی تھی ۔اس طرح کی معلومات مذکورہ پولیس تحقیقات کے دوران سامنے آئی ہے ۔اس کے لئے سچن گھوڈوندے اور اجئے پاٹل نے سات لاکھ روپئے کی سپاری دے کر بی جے پی یوا مورچہ لیڈر راجیش عرف بیجو گائیکر کو جان سے مارنے کی سازش رچی تھی ۔ اس حملے میں کلیدی ملزم دس دن گزر جانے کے بعد بھی ابھی تک فرار بتایا جارہاہے۔ جس کی گرفتاری ابھی تک نہیں ہو سکی ہے ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد سے جلد سبھی ملزمین گرفتار کر لئے جائیں گے ۔ پولیس ان کی بڑی جانفسانی سے تلاش کر رہی ہے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading