امریکہ میں بچے کی پیدائش ہونے پر نہیں ملے گی شہریت، ٹرمپ قانون ختم کرنے کی تیاری میں

  1. امریکہ میں پیدا ہونے والے غیر امریکیوں کے بچوں کو وہاں کی شہریت آنے والے وقت میں ملےگی یا نہیں اس بارے میں کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کا منصوبہ غیر امریکی شہریوں کے بچوں کا شہریت کا حق ختم کرنے کا ہے۔ واضح ہو کہ امریکہ میں پیدا ہونے والے تمام بچوں کو وہاں کی شہریت مل جاتی ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ کے اس فیصلہ سے وہاں کام کرنے والے لاکھوں ہندوستانی سمیت دیگر ممالک کے لوگ متاثر ہوں گے۔ٹرمپ کا کہنا ہے کہ’ پیدائش کی بنیاد پر حاصل ہوئی شہریت کو ختم کرنے کے معاملہ پرعدالت میں عرضی داخل کی جا سکتی ہے۔ قابل غور ہے کہ امریکی قانون کی 14 یں ترمیم کے مطابق امریکہ میں پیدا ہوئے بچے کو امریکی شہریت کے حق کی گارینٹی دیتی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading