بی جے پی لیڈر کا قتل کرنے کے بعد لاش درخت سے لٹکا دی گئی

کلکتہ 5اگست(یواین آئی)پرولیا کے بعد اب مغربی مدنی پور ضلع کے پنگلا میں 19سالہ بی جے پی ورکر کی لاش ایک درخت سے لٹکی ہوئی برآمد ہوئی ہے۔19سالہ پنتو منا جو نارن دیگھی کے پنگلا کے رہنے والے ہیں۔اس واقعے کے حلاف بی جے پی احتجاج کررہی ہے۔بی جے پی نے الزام عاید کیا ہے کہ منا کے قتل کے پیچھے ترنمو ل کانگریس کے غنڈوں کا ہاتھ ہے۔بی جے پی نے الزام عاید کیا کہ منا کو قتل کرنے کے بعد ترنمو ل کانگریس کے غنڈوں نے درخت سے لٹکادیا ہے۔دوسری جانب ترنمو ل کانگریس نے کہا کہ یہ واقعہ آپسی رنجش کا نتیجہ ہے اور اس کو بی جے پی سیاسی رنگ دے رہی ہے۔
مقتول کے اہل خانہ نے الزام عاید کیا ہے حکمراں جماعت نے منصوبے کے تحت یہ قتل کو انجام دیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading