ناندیڑ:جمعیتہ علماء بیڑ کے زیر اھتمام 23 ۔ 24۔25نومبر 2018 کو سہ روزہ علماء کانفرنس میں ریاست مہاراشٹرا ور بیرون ریاست سے ہزاروں علماء حفاظ آئمہ مساجد بیڑ پہونچ گئے ہیں۔مفکر ملت الحاج حضرت مولاناسید ارشد مدنی صاحب کی قیادت میں تین روزہ علماء کانفرنس بعنوان حالات حاضرہ اور علماء کرام کی ذمہ داریاں پر گذشتہ جمعہ بعد سے مختلف مہمان علماء کرا م شرکاء کی رہنمائی فرمارہے ہیں۔اسی مناسبت سے مراٹھواڑہ کے دیگر اضلاع کی طرح ناندیڑ سے جمعیتہ علما ء کے ذمہ داران و محبان جمعیت کثیر تعداد میں شرکت کر رہے ہیں۔اس طرح کی اطلاع حافظ سلیم ملیٗ مولانا ایوب قاسمی ٗ قاضی رفیق ٗحافظ جاوید نے دی ہے۔